Wednesday, 15 January 2014

Face Book in Urdu.

Social networking site  Facebook now in Urdu. URDU Face Book was been demanded by Urdu Native Users since along that's y Face Book administration did it available for them. 
Face Book was started for social networking and linkages in 2004 are being used by more than 900 Million people across the world among which 10 Millions are Pakistanis
. . 
سماجی رابطے کی عالمی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اردو زبان بھی متعارف کرا دی۔

فروری 2004 کو شروع ہونے والی فیس بک کے اس وقت دنیا بھر میں نوے کروڑ دس لاکھ استعمال کرنے والے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب ساٹ کو ایک کروڑ سے زائد پاکستانی استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف کمپیوٹر پر بلکہ موبائل فونز پر بھی فیس بک سے محظوظ ہوتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اردو زبان میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی ہے اس سے پہلے فیس بک دنیا کی اکیاسی زبانوں میں اپنی سروس فراہم کر رہا ہے جس میں اب اردو بھی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ صارفین کو فیس بک پر اردو زبان کا انتخاب کرنے کیلئے اکاؤنٹ سیٹنگ میں جانا ہو گا۔ بس ایک کلک کرتے ہی فیس بک انگلش سے اردو کا روپ دھار لے گی جسے دیکھ کر اردو جاننے والے شائقین کو خوشگوار حیرت کا احساس ہو گا۔ صارفین اردو سے واپس انگلش میں جانے کیلئے عمومی کھاتہ ترتیبات کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

Visit Pashto Time to View recent announced Jobs and get Pain with earnings you wish and dream of.
Earn Money by clicking the link LinkBucks
Listen FM Rokhan 24 Hours Pashto Radio and be with us.

No comments:

Post a Comment