Tuesday, 29 April 2014

Does your mobile support 3G (Three G) in Pakistan.

What Mobile companies are offering 3G service in Pakistan??? is the question of the day.
Pakistan Telecommunication observers noticed that only Telenor and PTCL launched mobile service provider Ufone has started to offer the service on experimental basis in some parts of the country.




پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد آمد ہے اور لائسنس کی نیلامی کے بعد عوام اب اس انتظار میں ہیں کہ وہ کب یہ سروس استعمال کر سکیں گے۔ نیلامی میں تھری جی لائسنس حاصل کرنے والی دو کمپنیوں یوفون اور ٹیلی نار نے تجرباتی بنیادوں پر صارفین کو تھری جی سروس مہیا کر دی ہے اور دونوں کمپنیوں کے صارفین سروس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہی سروس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ٹیلی نار اور یوفون کے متعدد صارفین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تھری جی سروس استعمال کر رہے ہیں تاہم ابھی یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب موبی لنک اور زونگ کمپنی بھی صارفین کو جلد از جلد سروس فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جو بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ زونگ کمپنی اپنے اشتہارات میں جہاں اپنے صارفین کو بہت جلد تھری جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا عندیہ دے رہی ہے وہیں وہ پاکستان کا سب سے پہلا فورجی نیٹ ورک ہونے کا اعزاز بھی بخوبی استعمال کر رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے اگلے چند دنوں میں تھری جی اور فورجی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کا موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائے گا




No comments:

Post a Comment