Wednesday, 16 April 2014

Immigration rules tightened in Kingdom of Saudi Arabia.

Kingdom of Saudi Arabia has more tightened and hardened rules for immigrants  in the Kingdom.
سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ ریال جرمانہ، دو سال تک  قید یا ملک بدری کی سزا ہو سکتی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان قوانین کانشانہ بالخصوص مختلف ویزوں پر آئے ہوئےوہ  غیر ملکی ہیں جو ویزے کی میعاد پوری ہونے کے باوجود ملک میں ہی مقیم ہیں۔سزا جرم کی سنگینی اور ماضی کے ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے دی جائے گی۔ فیصلہ آنے کے بعد مجرموں کے پاس اپیل دائر کرنے کے لئے 30دن کا وقت ہو گا۔ پہلی خلاف ورزی پر 10,000ریال جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری مرتبہ 25,000ریال جرمانہ، ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جائیگی۔اسی طرح تیسری خلاف ورزی پر 50,000ریال جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جائیگی۔

ویزے کی میعاد پوری ہونے کے باوجودملک نہ چھوڑنے والوں کو 15,000ریال جرمانہ اور ملک بدری جبکہ دوسری مرتبہ اس غلطی کا ارتکاب کرنے والوں کو 25,000ریال جرمانہ، 3ماہ قید اور ملک بدری کا سامنا کرناہو گا۔ اسی طرح غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو پناہ دینے والوں کو 25,000جرمانہ، چھ ماہ قید اور غیر ملکی ہونے کی صورت میں ملک بدری کی سزا دی جائے گی۔ اسی  طرح غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو نوکری دینے والوں اور ان کی معلومات حکومت کو نہ دینے والوں کو بھی اس قسم کی کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ان قوانین کے متعارف کرائے جانے پر سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سزائیں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں انہتائی سخت ہیں
If You Are Looking Jobs in Saudi Arabia then Please click the link 

No comments:

Post a Comment