Wednesday, 16 April 2014

Umer Akmal in trouble.

عمر اکمل کی رسمِ حنا میں قانون ’بولڈ ‘ہوگیا، شہابز شریف کی انگلی بھی کھڑی ہوگئی

Umer Akmal to marry Noor Amna the daughter of Abdul Qadar the former Test Cricketer today. Umer Akmal is too much interested in all the arrangements of his marriage.
But the interesting thing is that Last Night Umer Akmal was alleged for violation of one dish policy and he was being searched by police all the night while he was fled away somewhere in Lahoor. Umer Akmal don,t have good relationship and experience with Lahoor Police since last two months as he was beaten and registered a traffic violation case by a police warden.
Chief Minister Punjab Mian Shehbaz Sharif also asked for the report of the laws and regulation,s violations in the wedding. The police have registered a case against the owner of the Farm House where the wedding ceremony was organized.
 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی رسمِ حنا میں ملکی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ون ڈش اور طے شدہ وقت کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھی بھر پور تعاون کیا تاہم میڈیا پر شور مچنے پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم مہندی کی تقریب کی طرف روانہ ہوئی تو عمر اکمل بھی اہلیہ کو لیکر وہاں سے کھسک گئے ۔عمر اکمل کی شادی سابق کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی سے ہو رہی ہے جبکہ ان کا نکاح پہلے ہی ہوچکا۔ نجی فارم ہاﺅس میں قانون کی خلاف ورزی اور تقریب ختم ہونے پر اسسٹنت کمشنر کینٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرکاری بیان جاری کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فارم ہاﺅس کے مالک کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب میڈیا نے کارروائی کے بارے میں پولیس سے استفسار کیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی ٹاﺅن انتظامیہ کے عملے کے بغیر وہ کوئی کارروائی نہیں کر سکتی ۔رات گئے وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ وقت کی پابندی نہ کرنے اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رات گئے تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے پولیس نے رسمِ حنا کی کیٹرنگ کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ اس موقع پر عمر اکمل کے رشتہ داروں نے میڈیا کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کی ، گالی گلوچ کیا ، انہیں دھمکیاں، دھکے دیے اور کیمرے توڑنے کی کوشش کی
Thanks for visiting Pashto Times




Hope you will visit our site again and again for interesting articles to read.

No comments:

Post a Comment