Friday, 25 April 2014

Relationship between Modi And Nawaz Sharif.

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو پاکستان کی شدید ترین مخالفت کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن یہ بات کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ایک دوسرے کے ’ہم زلف‘ بھی ہیں کیونکہ دونوں رہنماءتقریبا گنجے ہو جانے کے بعد اپنے سر پر بال لگوا چکے ہیں بلکہ دونوں نے ایک بار نہیں کئی مرتبہ سرجری کروائی ہے۔ مودی نے 2010ءکے بعد 2012ءمیں بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا تھا جس کا اثر انتخابی مہم کے دوران دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر ملک بھر میں لگے مودی کے کٹ آو¿ٹ اور تشہیری مواد میں نظر آنے والا مودی کا چہرہ گنجا نہ نظر آئے اس کے لئے ان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا گیا ہے۔ تشہیری مہم میں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے والی پارٹی نے طے کیا تھا کہ عوام گنجے مودی کو نہ دیکھیں۔ اسی طرح نواز شریف کے بالوں کا راز تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جو 1999ءمیں جلا وطنی کے بعد سے کم از کم دو مرتبہ ہیئرٹرانسپلانٹ کرا چکے ہیں
Thanks for Visiting PASHTO TIMES.

No comments:

Post a Comment