Wednesday, 30 April 2014

Tehrik Insaf demands for Insaf.

PTI chairman demands for inquiry of alleged rigging in the May 11 general elections in Pakistan.




پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مڈٹرم الیکشن کی بات نہیں کر رہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں، اصل معاملہ ہے کہ بہتر جمہویت کیسے بنے گی، کوئی بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو تاریخ ساز دھاندلی کی گئی جبکہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر آنے والی زہرہ شاہد کو قتل کر دیا گیا، تحریک انصاف نے صرف چار حلقوں میں تصدیق کی بات کی اور جب بھی ان حلقوں میں تحقیقات ہوں گی سب کچھ سامنے آ جائے گا،کیسا نظام ہے جو چار حلقوں کی تصدیق نہیں کرا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان صرف اس لئے علیحدہ ہوا کہ وہ لوگ کہتے تھے کہ پنجاب کی حکومت ہے اور اب یہی تمام باتیں سندھ اور مہاجروں نے بھی کی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب پنجاب کے وزیراعلیٰ کو باہر لے کر جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہاں بادشاہت ہے جمہوریت نہیں ہے
Thanks for visiting Pashto Times..




No comments:

Post a Comment