Wednesday, 30 April 2014

The family of Pharaoh found.

Its amazing to know that the kinship or blood spread family of Pharaoh of ancient Egypt found.




The most famous Pharaoh Ramasis رعمسیس۔, who was drowned in Nile when he was following Moses موسی علیہ السلام 

Egyptian civilization is known mainly for those Pharaohs.
Rama sis Pharaoh,s sons dead bodies

مصر دنیا میں فرعونوں کے مقبروں اور عہد قدیم کی ممیوں کی وجہ سے مشہور ہے، عقل انسانی کو حیرت میں ڈال دینے والے فرعونوں کے ان مقبروں نے ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ حال ہی میں مصر کی مشہور عالم ”بادشاہوں کی وادی“ جو کہ لکسر شہر کے قریب ہے، میں فرعونوں کے دور کا ایک قبرستان دریافت ہوا ہے جس میں تقریباً 50 ممیاں ملی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممیاں قدیم فرعونوں کے شاہی خاندانوں کے افراد کی ہیں، خصوصاً تتموسس سوئم اور تتموسس چہارم کے بیٹوں کی ممیاں ان میں شامل ہیں۔ یہ بادشاہ تقریباً ڈیڑھ ہزار سال قبل مسیح میں مصر کے حکمران تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ جن میں سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف باصل کے ماہرین بھی شامل تھے، کو تابوت اور ایسے مرتبان بھی ملے کہ جن میں ممیاں بناتے وقت کچھ اعضاء نکال کر محفوظ کردئیے جاتے تھے۔ مصر کے آثار قدیمہ کے وزیر نے بتایا کہ ان مرتبانوں پر کندہ تحریروں سے تقریباً 30 ممیوں کی ناموں سے شناخت ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں بچوں کی ممیاں بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ قدیم فرعونوں سے منسوب ”بادشاہوں کی وادی“ میں مشہور زمانہ فرعون ”طوطن خامن“ کا مقبرہ بھی واقع ہے




Thanks for visiting Pashto Times.

No comments:

Post a Comment