Friday, 16 May 2014

5 Players fined.

Five Pakistani cricketers fined by Pakistan Cricket Board.
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی پابندی یافتہ کھلاڑی دنیش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے جرم میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید ، شاہزیب حسن، عبدالرزاق، وہاب ریاض اور فواد عالم نے گزشتہ ماہ امریکا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بوم بوم بلاسٹر کی نمائندگی کی تھی جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی لیک اسپنر دنیش کنیریا ہوسٹن ایگل کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ پی سی بی نے این او سی کے بغیر اور عالمی پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے کھلاڑیوں کے اعتراف جرم کرنے پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
پانچوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ انہیں دنیش کنیریا پر ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر پابندی سے متعلق کوئی علم نہیں تھا تاہم تحقیقات کمیٹی نے کھلاڑیوں کے موقت کو مسترد کرتے ہوئے ان پر جرمانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے لیک اسپنر دنیش کنیریا 2012 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد ان پر عالمی کرکٹ کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔
Pashto TImes




No comments:

Post a Comment