Wednesday, 7 May 2014

American detained in Pakistan.

Important revelations about The American detained in Pakistan.
کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز سے گذشتہ دنوں گرفتارہونیوالے امریکی کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ ملزم ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔امریکی میڈیا نے گذشتہ دنوں ایئرپورٹ سے اسلحے سمیت گرفتار ہونیوالے امریکی باشندے کی شناخت ظاہر کردی ہے اورانکشاف کیاہے کہ گرفتار ہونیوالا شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے ۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ میامی آفس میں تعینات ایجنٹ پاکستان میں عارضی ڈیوٹی پر تھاتاہم معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نام ظاہر نہیں کیا۔حکام کے مطابق اہلکار پاکستان میں پولیس کوتفتیش کی ٹریننگ دینے کے سلسلے میں موجود تھا، بیگ میں گولیاں غلطیاں سے رہ گئیں ۔پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کے لیے پاکستان میں کام کررہے ہیں، رپورٹس سے بخوبی واقف ہیں اور معاملہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملزم کے باپ نے بتایاکہ اُن کا بیٹا تین ماہ کے لیے دفتری قسم کی ڈیوٹی کے لیے پاکستان میں تھا۔پاکستان میں تعینات رہنے والے ایک سابق اہلکارنے بتایاکہ پاکستان میں ایجنٹوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے لیکن پرائیویٹ طیاروں میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ۔ یادرہے کہ ایئرپورٹ سے پستول اورگولیوں سمیت گرفتار ہونیوالے امریکی باشندے کا پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھاہے اورپولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے کراچی میںہونیوالی ٹارگٹ کلنگ اور جہاز ہائی جیکنگ سمیت مختلف پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے ۔

No comments:

Post a Comment