Monday, 12 May 2014

گیلگسی اور سونی موبائلز کا مقابلہ۔

Competetion between Galaxy S5 and SONY Experiyazi 2 to operate their mobiles in water. Both the mobiles have been declared water proof.
”گلیکسی ایس 5“ اور ”سونی ایکسپیریازی 2“ دونوں موبائل فونز کو واٹر پروف ہونے کی سند دی گئی ہے لیکن کیا یہ واقعی پانی برداشت کرسکتے ہیں؟ گلیکسی ایس 5، آئی پی 67سرٹیفکیشن کو سپورٹ کرتا ہے اور سام سنگ کی طرف سے اسے واٹر پروف فون بھی کہا گیا ہے کیونکہ یہ پانی کی تین فٹ گہرائی میں تقریباً آدھے گھنٹے تک رک سکتا ہے جس کی وجہ سے اس کو آئی پی 67 کے ٹیگ سے نوازا گیا ہے اور اس سلسلے میں کچھ ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں لیکن کیا ایس 5، سونی کے مشہور ایکسپیریازی جتنا وقت پانی کے نیچے گزار سکتا ہے؟ ایکسپیریا زی 2 نے آئی پی 58 سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بغیر کسی نقصان کے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت پانچ فٹ گہرے پانی میں گزار سکتا ہے۔ زی 2 کو سیلڈ بیٹری کے ساتھ یونی باڈی ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ ایس 5 کی بیٹری کو ضرورت پڑنے پر نکالا جاسکتا ہے۔
Thanks for visiting Passhto Times.




No comments:

Post a Comment