Friday, 16 May 2014

Gold Reservoirs in Pakistan.

Director Pakistan Geological Survey Dr. Imran Khan revealed that Pakistan has gold, and Iron  reservoirs of billion dollars.  He told to standing committee of National Assemly of Pakistan today.
جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر مالیت کے سونے، تانبے اور لوہے کے بھاری ذخائر موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی ذرائع کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں 5 ارب ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ سیندھک میں 400 ملین ٹن کے تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں۔ حال ہی میں کام کرنے والی ایک چینی کمپنی نے 15 ہزار ٹن تانبہ 1.5 ٹن سونا اور 2.8 ٹن سالانہ کے حساب سے چاندی نکالی ہے۔ کوئلے کے 175.5 ارب ٹن کے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیرے جواہرات کے ذخائر سوات اور ہنزہ میں پائے جاتے ہیں
Thanks for visiting Pashto Times...




No comments:

Post a Comment