Wednesday, 7 May 2014

Government will Go if....?

PTI chairman Imran khan has said that if PTI protest against Rigging was tried to be stopped by force by any  one any organization or institution then it is written that the present will go to end.
Here is the detailed report by Daily Pakistan.
 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو انتخابات میں دھاندلی اور اپنے جائز مطالبات کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز کرینگے، اب تحریک رکنے والی نہیں، حکومت نے ہماری تحریک اور احتجاج روکنے کی کوشش کی تو خود ان کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے سکسز اور باو¿نسز کا آزادنہ استعمال کیا۔ کپتان نے نواز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تحریک رکنے والی نہیں، ہمیں احتجاج سے روکا تو نواز حکومت خطرے میں پڑ جائے گی، ہماری تحریک روکنے کی کوشش کی گئی تو نواز حکومت نہیں بچے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیسہ اور مینڈیٹ چوری کرنا الیکشن نہیں، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارر وائی ہونی چاہیئے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیانات پر کپتان نے ایک اور باو¿نسر پیش کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی ناک کے نیچے ہونے والی دھاندلی پر قوم کو مایوسی ہوئی، ہم 11 مئی کو حتمی معرکہ ہوگا، 11 مئی کو پاکستان تحریک انصاف چارٹر آف ڈیمانڈ اور ٹائم فریم دے گی۔عدلیہ سے متعلق بیانات پر عمران خان نے صفائی میں کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی تو بچاو¿کیلئے سب سے آگے ہونگا، لوگوں کا پسیہ ضائع کرنا اور مینڈیٹ چوری کرنا الیکشن نہیں، دھاندلی سے آنے والی حکومت عوام کی خدمت نہیں کرسکتی، خیبر پختونخوا کے ہر حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے تیار ہوں، جیو ٹی اور اس کے مالک سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان میری کرداری کشی کی مہم چلا رہے ہیں، میں اس طرح کی مہم سے ڈرنے والا نہیں، میرشکیل الرحمان کاآخری دم تک مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا اس حکومت نے کرپٹ ترین شخص کو صوبے کا قائم مقام وزیر اعلی بنایا، صرف اس پر ہی بس نہیں بعد ازاں اسے کرکٹ بورڈ کا سربراہ بھی بنا دیا گیا۔ پورا پاکستان انصاف چاہتا ہے،کیا50،50بارووٹ ڈالنے والوں کوسزانہیں دی جائےگی؟
Thanks for visiting Pashto TImes..




No comments:

Post a Comment