Wednesday, 14 May 2014

Hole in the American sky.

A huge hole is seen in the US part of sky which makes the people worried.
جیسے جیسے انسان ترقی کرتا جارہا ہے اور خلاءاور اس میں موجود چیزوں کے بارے میں نئی نئی معلومات حاصل ہورہی ہیں ویسے ہی خلائی مخلوق اور اس کی زمین میں دلچسپی کی نئی نئی کہانیاں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کے عین درمیان ایک بڑے سوراخ نے بھی لوگوں میں سسپنس پھیلا دیا اور کسی نے اسے خلائی مخلوق کا کام، کسی نے اُڑن طشتری اور کسی نے آسمانی آفت کا ظہور قرار دیا۔ یہ بڑا سوراخ جمعہ کے روز کیلیفورنیا کے شہر سٹاکٹن کے عین اوپر ظاہر ہوا۔ شہریوں نے اس عجیب و غریب سوراخ کو دیکھا تو حیرانی اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ مقامی ٹی وی چینلوں نے اس کی تصاویر جاری کیں اور ٹوئٹر اور فیس بک پر آناً فاناً یہ تصویریں اور خبریں پھیل گئیں اور ہر طرف آسمان میں ہونے والے اس سوراخ کی بات شروع ہوگئی۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے سوراخ کا آسمان میں ظاہر ہونا کوئی مافوق الفطرت بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک ماحولیاتی مظہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آسمان میں کسی جگہ درجہ حرارت بہت کم ہوجاتا ہے تو بعض اوقات بادلوں میں موجود پانی کے بخارات ایک دائروی علاقے میں برف کے کرسٹل میں تبدیل ہوکر نیچے آجاتے ہیں جبکہ ارد گرد بادل موجود رہتے ہیں۔ اس طرح آسمان پر بادلوں میں ایک بڑا سوراخ نظر آنے لگتا ہے۔
THnaks for Visiting Pashto TImes.




No comments:

Post a Comment