Monday, 12 May 2014

How colors effect your personality.

Different colors play vital role in shaping one,s personality. You may have better understanding after reading this Urdu article published in Daily Pakistan.
شاید ہی آپ کو اس بات کا علم ہو کہ رنگ ہماری شخصیت پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہر انسان کی الگ فطرت اور الگ شخصیت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ہم لوگوں کو الگ الگ رنگ پسندہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں رنگ آپ کے موڈ پر کیسا اثر ڈالتا ہے-
لال رنگ
لال رنگ توانائی کو بڑھاتا ہے، لال رنگ اچھا انتخاب ہے، لیونگ روم اور ڈرائنگ روم کیلئے یہ رنگ انسان کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ اگر لال رنگ ایسی جگہ کیا جائے جس سے گھر میں داخل ہوتے ہی نظر پڑے تو یہ رنگ داخل ہونے والے پر اچھا اثر انداز ہوتا ہے۔ یہرنگ ایک بہت خوبصورت، خاموش رنگ ہے جو کہ اپنے اندر مقناطیسی قوت رکھتا ہے۔
پیلا رنگ
پیلا رنگ خوشی کا رنگ ہے، یہ دھوپ کا بھی رنگ ہے، یہ رنگ بہت مناسب ہے اگر کچن، لیونگ روم اور باتھ روم میں کیا جائے۔ اگر آپ اپنے دونوں دروازوں کا رنگ پیلا رکھیں تو دیکھنے والے یا آنے والے مہمانوں کو ایک خوشی کا احساس دلائے گا۔ یہ رنگ خاص کمروں میں نہ کیا جائے کیونکہ پیلے رنگ میں رہنے والے افراد کو بہت جلد غصہ آجاتا ہے اور چھوٹے بچے بھی پیلے رنگ کے کمروں میں زیادہ روتے ہیں، یہ رنگ جذبات پر منفی اثر بھی کرتا ہے۔
نیلا رنگ
نیلا رنگ بلڈ پریسر کو اور دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لانے میں مدد کرتا ہے اسی لئے یہ رنگ آرام اور سکون کا رنگ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ رنگ بیڈ روم کیلئے بہت ہی مناسب ہے۔ جس کمرہ میں قدرتی روشنی آتی ہو اور اس کمرہ میں نیلا رنگ ہو تو یہ بہت ہی خوبصورت منظر دیتا ہے اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، ہلکا نیلا رنگ انسانی جذبات کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سبز رنگ
سبز رنگ بہت ہی اہمیت رکھتا ہے، یہ دل اور آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے لیکن خیال رہے کہ ہمیشہ سبز رنگ ہی استعمال کیا جائے کیونکہ یہ دن اور رات دونوں کو اچھا لگتا ہے اور گہرا رنگ رات کے وقت اگر کمرے میں روشنی کم ہو اور زیادہ گھٹا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ بچوں کے کمرے میں اگر سبز رنگ کیا جائے تو یہ ان کی صحت کے لیے اچھا ہوگا۔ کچن، بیڈ روم میں سبز رنگ کرنا دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
جامنی رنگ
جامنی رنگ بہت ہی خاص ہے، یہ رنگ اکثر تقریبات میں دیواروں پر کیا جاتا ہے۔ یہ رنگ ڈرامائی اثر رکھتا ہے۔ یہ رنگ شاہی رنگ بھی کہلاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ رنگ آپ کی ڈپریشن میں اضافہ کرے اس لیے اس رنگ کو بیڈ روم یا کچن میں ہر گز نہ کیا جائے۔ گھر کی بالکونی یا کوئی ایسا کمرہ جس سے گھر کا گارڈن دکھائی دے وہاں یہ رنگ کیا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔
نارنجی رنگ
نارنجی رنگ انسان کے جوش و خروش میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ رنگ جوش اور ایک طاقتور رنگ ہے، لیکن بیڈ روم اور لیونگ روم کے لیے غیر مناسب مانا جاتا ہے۔ اس رنگ کا فرنیچر استعمال کرنا بہتر ہے۔ کچن اور ورزش کے کمرہ میں کیا جائے تو بہت مناسب ہے۔ کیونکہ یہ رنگ انسانی جذبات کو پوری طرح باہر آنے میں مدد کرتا ہے۔ قدیم زمانہ میں یہ رنگ پھیپھڑوں کے علاج کرنے اور توانائی کی سطح پر بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھ
Thanks for visting Pashto Times.




No comments:

Post a Comment