Wednesday, 7 May 2014

Javid Hashmi about N league.

تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر وہ ن لیگ میں جانا چاہیں تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کو قومی اسمبلی میں اپنی پرانی جماعت کی یاد آئی، ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ آج بھی ان کا احترام کرتی ہے، (ن) لیگ میں شمولیت سے انہیں کوئی نہیں روکے گا، جاوید ہاشمی نے جمہوریت کیلئے اپنی خدمات گنواتے ہوئے یاد دلایا کہ 12 اکتوبر 1999ءکو نواز حکومت کے خاتمے کے بعد انہوں نے ہی آمریت کا مقابلہ کیا جبکہ لوگ منظر عام سے غائب ہو گئے، خواجہ آصف ابوظہبی، اسحاق ڈار جدہ میں تھے اور کوئی والدہ کی گود میں پناہ لئے ہوئے تھا
Thanks for Visiting Pashto TImes




No comments:

Post a Comment