Wednesday, 7 May 2014

Marium Nawaz Sharif To Imran khan.

Prime Minster Daughter Ms. Marium Nawaz suggest for Imran khan of PTI to wait for his turn and let the government run the business as PML N is mandated by people of Pakistan.
 وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا فیصلہ جمہوریت کے استحکام میں اہم قدم ثابت ہوگا،تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ریلیوں والے عوامی خدمت پر توجہ دیں اور اپنی باری کاانتظار کریں ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ریلیوں پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے اور اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔اُنہوں نے لکھاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور احتجاج کی سیاست کرنیوالوں کو 5 سال تک انتظار کرنا ہوگا، مسلم لیگ نواز ہی ملک کو بحران کی کیفیت سے نکال سکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ایشیئن ٹائیگر بن جائے گا۔ میری درخواست پر عالمی کمپنی ہایئر نے ایک لاکھ طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے
Thanks for visiting Pashto TImes




No comments:

Post a Comment