Friday, 2 May 2014

Pakistan Demanded In Africa.

In African Country Central African Republic Muslim Community demanded for Independent Muslim State.
افریقی ملک ’سنٹرل افریقن رپبلک‘میں شدت پسند عیسائیو ں کے جبر سے تنگ آکر مسلمانوں نے علیحدہ ’ملک‘ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ باغیوں کے گروہ ’سیلیکا‘ نے گزشتہ برس اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا عرصہ انھیں ملک کے قیمتی قدرتی ذخائر میں حصہ نہیں دیا گیا لیکن اس گروہ کے طاقت میں آنے کے بعد سے مسلمانوں پر تو جیسے عذاب ٹوٹ پڑا ہے۔عیسائیوں کے زیر انتظام ملک کے جنوبی حصے میں مسلمانوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔کئی علاقوں میں انھیں سرعام سنگسار بھی کیا گیا اور اور بہت سے شہروں سے تو مسلمانوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق ان واقعات کے باعث کم از کم 45لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔ رد عمل میں اب مسلمانوں کی جانب سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور نوجوان مسلمان موبائل فونوں کے ذریعے ایک جھنڈے کی تصویر ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ’شمالی سنٹرل افریقن رپبلک‘  کا جھنڈا ہے اور چاہے کچھ ہو جائے وہ اس خواب کو حقیقت میں بدل کر سانس لیں گے۔ یاد رہے ملک کا شمالی حصہ مسلمانوں کے زیر انتظام ہے۔  ہماری دعا ہے کہ اللہ انھیں کامیابی نصیب کرے
thanks for visiting Pashto Times.




No comments:

Post a Comment