Thursday, 8 May 2014

Successful Married Life secret.

Do you want to know the secret of successful married life so learn this Urdu article.
 خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی ہرجوڑے کا خواب ہوتی ہے اور اس کے حصول کیلئے ہر کوشش کی جاتی ہے۔ ایک تازہ امریکی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے نہ ہی آپ کو کسی حکیم کے پاس جانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی دانا کی خدمت میں حاضری دینے کی، اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے اپنے گھر پر ہی رہنے کی لیکن گھر پر بیٹھ کر آرام نہیں فرمائیے بلکہ زرا ہاتھ ہلائیے۔ یونیورسٹی آف الی نائے کے پروفیسر برائن اوگولسکئی کی تحقیق کے مطابق اگر میاں بیوی گھر کے کاموں کو مل جل کر کریں تو ان کا یہ تعاون ان کی ازدواجی زندگی کو خوش و خرم بنادیتا ہے۔ اس تحقیق میں 220 ایسے جوڑوں کی زندگی کا مطالعہ کیا گیا کہ جو ابھی نئے نئے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ڈاکٹر برائن نے بتایا کہ میاں بیوی کا آپسی تعاون شادی کے پہلے دو سالوں کے دوران بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شرع میں جو رویہ رائج ہوجائے وہ تمام عمر چلتا ہے اور اگر یہ رویہ باہمی تعاون کا ہو تو کامیابی کی ضمانت ہے اور اگر میاں صاحب بس لیٹ کر آرام فرماتے رہیں اور بیوی تمام کام نمٹاتی رہے تو رفتہ رفتہ اختلافات بڑھتے ہیں اور گھر جہنم کا روپ دھار لیتا ہے
Pashto TImes




No comments:

Post a Comment