Wednesday, 14 May 2014

Veena Malik Eagerly wishes to join Pakistan Tehrik Insaf.

Though PTI pushed Veena Malik towards Shiekh Rashid yet he did not take any interest to make her part of his party APML. Now Weena Malik is again trying to join Pakistan Tehrik Insaf.
 اداکارہ وینا ملک نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پارٹی نے ان کو شیخ رشید کی طرف بھیج دیا لیکن شیخ صاحب نے بھی ان سے جان چھڑا لی۔ اس بات کو یکھتے ہوئے اداکارہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شمولیت کو ٹارگٹ بنالیاہے۔ وینا ملک نے پاکستان آنے سے قبل سیاست میں آنے کا واضح اشارہ دیا تھا اور پاکستان آکر بھی وہ سیاست میں حصہ لینے کی باتیں کررہی ہیں اور کسی نہ کسی حوالے سے پی ٹی آئی کے حق میں بیانات دے کر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ دو روز قبل بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ ابھی تک انہیں کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ وینا ملک نے پاکستان آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کئی سیاسی پارٹیاں اپنا حصہ بنانا چاہ رہی ہیں اور اس حوالے سے بھی انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے دلچسپی ظاہر کی تھی۔
Pashto Times. The Report published in Daily Pakistan and Reproduced by Pashto TImes. 

No comments:

Post a Comment