Monday, 23 June 2014

To have a good sleeping at night.

The researches show that these 9 food items are necessary to have a good sleep at night and have a beautiful skin and sharp mind for working hours.
معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث کم خوابی یا نیند کی کمی آج دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق حیران کن طور پر امریکہ میں 50 ملین (5کروڑ) افراد نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ نیند کا پورا ہونا جہاں آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے وہاں عمومی صحت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اچھی اور بھرپور نیند لینے سے دماغ تیز ہوتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، جلد چمکدار اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ بھرپورنیند لینے والے افراد جلدی سے دل اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق کم خوابی کے مسئلہ پر قابو پانے میں خوراک کا بہت زیادہ عمل دخل ہے، تو یہاں ہم آپ کو چند ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے، جن کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے کم خوابی کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
مچھلی: نیویارک اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتی ہے، جو نیند لانے والے ہارمونز کو طاقتور بناتا ہے۔
چمبیلی چاول (Jasmine Rice): امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے مطابق چبیلی چاول کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نیند کی کمی کا شکار افراد کے لئے نہایت مفید ہےں۔
چیری کا جوس: بے خوابی کا شکار افراد دن میں دو بار چیری کا جوس پیئے تو انہیں اس مشکل سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے۔
دہی: ڈیری مصنوعات جیسے دودھ اور دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اور ماہرین کے مطابق جسم میں کیلشیم کی کمی بے خوابی کا باعث بن سکتی ہے۔
کیلا: کیلا پوٹاشیم اور وٹامن بی 6کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے، جو نیند لانے والے ہارمونز کو تقویت بخشتا ہے۔
The food items you must eat for good and deep sleep includes Banana, dairy products like mild, you guard, juice of cherry, fish, and Jasmine Rice.
Thanks for visiting Pashto Times.



No comments:

Post a Comment