Monday, 7 July 2014

Good News for foriegner investors in KSA.

The KSA (Kingdom of Saudi Arabia ) has excluded all the foreign investors for paying special tax of 2400 Riyals on establishing and running small businesses in Saudi. In KSA 1.4 Million foreigners working in 815000 small business units. The small business units where less than 9 people are working will be benefited from the decision of tax exemption made by Saudi Government.
The decision will also including the foreigner women married in KSA with local native people.

سعودی حکومت نے مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی بہبود کیلئے چھوٹے کاروباری اداروں پر سے 2400 سعودی ریال کا خصوصی ٹیکس ختم کردیا ہے۔ سعودی عرب میں 815000 چھوٹے کاروباری اداروں میں بیرون ممالک کے تقریباً 14 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں، اس فیصلے کا اطلاق سعودی مردوں سے شادی کرنے والی تارکین وطن خواتین پر بھی ہوگا۔ مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ماہر شاہ جمال نے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے چھوٹے کاروباری اداروں  ،جن میں 9 سے کم افراد کام کرتے ہیں ، کو فائدہ ہوگا جس سے یہ سیکٹر اور پھلے پھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کے چھوٹے کاروباری اداروں کے ان ملازمین کی فلاح کیلئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کل کمپنیوں کا 93 فیصد ہیں اور ان میں مملکت کی کل افرادی قوت کا 27 فیصد لوگ کام کرتے ہیں

No comments:

Post a Comment