Thursday, 17 July 2014

Raiwand Under Attack...

Since last ten hours Prime Minster Nawaz Sharif hometown Rainwand is under attack of militants. The operation is said to be demolished right now.

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب راوئیونڈ کے علاقے  میں پچھلے 10 گھنٹے سے جاری سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے . اس دوران وقفے وقفے سے سیکیورٹی فورسز  اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا  جس میں ایلیٹ فورس کا  ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات  دہشتگردوں کی موجودگی کی  اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایس پی زاہد مروت کے مطابق دہشتگردوں کے پاس  جدید اسلحہ موجود تھا .تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نےدہشت گردن کو زیر کر لیا ہے اور اب متعلقہ مکان کی تفصیلی تلاشی لی جا رہی ہے .
قبل ازیں :
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا  کہ رات 2 بجے شروع ہونے والا آپریشن آخری مراحل میں ہے . دہشتگرد پنڈرائیاں کے ایک کمپاؤنڈ میں موجود  تھے  جنہیں چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا تھا . اس سے قبل  کمپاؤنڈ سے 3 راکٹ بھی فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ان سے مزید معلومات لی جا سکیں . ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل ہونے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.بتایا گیا ہے کہ یہ کمپاونڈ ستار نامی شخص کی ملکیت ہے ، پولیس نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے . ستار نے ایک مہینہ قبل یہ کمپاونڈ ڈھائی ہزار روپے کرایہ  پر دیا تھا لیکن پھر اس کا کرایہ  بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دیا جس سے شک پیدا ہوتا ہے کہ ملک مکان کو کرایہ داروں کی مشکوک سرگرمیوں کہ علم تھا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستار سے کرایہ  داروں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. کمپاؤنڈ کے اندر دہشت گردوں کے ہمراہ خواتین کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں  .

 پنڈاریاں جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور قریبی مکانوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے . آپریشن میں پنجاب پولیس ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا .
Thanks for visiting pashto times

No comments:

Post a Comment