Tuesday, 12 August 2014

Javid Hashmi Becomes Baghi Once Again.

PTI senior leader and president Makhdoom Javid Hashmi is said to be unhappy with Party decision of long march, resignation of Prime Minister, establishment of Technocrat,s government and anarchy in the country. Sources say he went to Multan to boycott the long march though he would be the president of the party as he was.




پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماءجاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو آزادی مارچ سے علیحدہ کر لیا ہے اور اسلام آباد سے واپس اپنے آبائی گاؤں مخدوم رشید  روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے، ٹیکنو کریٹس کی حکومت کے قیام اور پھر الیکشن کا مطالبہ جاوید ہاشمی کی آزادی مارچ سے علیحدگی کی وجہ بنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب اور انتخابات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے ہر صورت آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا اور اس فیصلے پر جاوید ہاشمی کو تحفظات ہیں اور ان 2 وجوہات کی بناءپر ہی انہوں نے خود کو آزادی مارچ سے الگ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے صرف آزادی مارچ سے علیحدگی اختیار کی ہے تاہم وہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر ہیں اور اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔
Pashto times..

No comments:

Post a Comment