Tuesday, 16 September 2014

Afridi appointed as team captain for T20.

PCB annouced Shahid Afridi as team captain of T20 for Pakistan Cricket Team.
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو پاکستان کا نیا ٹی 20 کپتان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے منگل کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے مصباح الحق کو ہی 2015 کے ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کی اگلی سیریز جو آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جائے گی، اس کے لیے بھی ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل آج دی جا رہی ہے۔
باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے تھنک ٹینک سے مشاورت کے بعد محمد حفیظ کی جگہ شاہد آفریدی ٹی 20 اسکواڈ کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
محمد حفیظ نے بنگلہ دیش میں رواں برس کے شروع میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
Pashto Times...

No comments:

Post a Comment