Monday, 15 September 2014

Mumta Kulkarni Embraced Islam.

Breaking News with Pashto Times.
Mumta Kulkarni, The legendary Indian Actress converted to Islam and refused to Dance.
The news from various and authentic sources revealed that Indian Actress and film star Mumta Kulkarni ممتا کلکرنی converted to Islam from her previous religion Hinduism. She refused to work as actress and dance in Film onward and lives with her Husband in Kenya.

Report says she embraced Islam on 15 May 2013 after her marriage with 52 year old Vicky Swami. She had been in Indian film industry since 1993 having super hit films like Aashiq Awara, Waqat Hamara Hay, Karani Veer Kiran Arjan, Sub say barra Kelari, Bazi and Chnia gate.




The express news and other sources reported.

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ان دنوں اسلام قبول کرنے کے بعد کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اپنے شوہر وکی گوسوامی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور قبول اسلام کے بعد اداکارہ نے بھارتی فلموں میں کام کرنے اور رقص کی پیش کش بھی مسترد کردی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ وکی گوسوامی کو 1997ء میں متحدہ عرب امارات میں منشیات کے کیس میں دبئی میں 25 برس کی قید ہوئی لیکن انھیں دوران قید اسلام قبول کرنے پر عرب امارات حکومت نے اس کی سزا میں کمی کر دی اور 15 نومبر 2012ء میں رہا کر دیا گیا۔ 52 سالہ وکی گوسوامی کے جیل کے دوران ان کی دوست ممتا کلکرنی کینیا میں ان کا ہوٹل کا کاروبار سنبھالتی تھیں لیکن وکی گوسوانی سے شادی کے بعد ممتا کلکرنی بھی 15 مئی 2013 ء کو مسلمان ہو گئی تھیں۔

یاد رہے 1993ء میں اسٹارڈسٹ میگزین کے سرورق پر ممتا کلکرنی کی برہنہ تصویر چھپنے پر اداکارہ متنازع ہوگئی تھی۔ ممتا نے بالی ووڈ کی بہت کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’’عاشق آوارہ ‘‘، ’’وقت ہمارا ہے‘‘ ، ’’کرانتی ویر‘‘ ، ’’ کرن ارجن‘‘ ، ’’سب سے بڑا کھلاڑی‘‘ ، ’’بازی ‘‘ اور ’’چائنہ گیٹ ‘‘ شامل ہیں۔ ممتا کلکرنی نے 11 سال تک بالی ووڈ میں راج کرنے کے بعد شوبز دنیا چھوڑ دی تھی۔
Thanks for visiting Pashto Times.

No comments:

Post a Comment