Thursday, 29 January 2015

ICC left Ban on Pakistan cricketer Muhammad Aamir.

Here is the detailed story of Pakistani bowler Muhammad Aamir.
آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں 6 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
دبئی میں آئی سی بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کی منظوری کی گئی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں نرمی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر فاسٹ بولر کی سزا میں 6 ماہ کی نرمی کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ اینڈ اینٹی کرپشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ کرپشن کے خاتمے میں تعاون بھی کیا۔ محمد عامر کا رویہ مثبت رہا اور امید ہے کہ عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ساڑھے 4 سال کے انتہائی لمبے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ نجم سیٹھی اور شہریار خان سمیت ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے واپسی کے لئے میرا ساتھ دیا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ پورا فوکس فٹنس پر ہوگا اور بہت پر امید ہوں کہ ڈومیسٹک اور گریڈ اے کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کے ذریدے سے قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا، کوشش ہو گی کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی پرانی پرفارمنس دکھاؤں۔ اب ایک بدلا ہوا محمد عامر نظر آئے گا اور اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو جواب دوں گا۔
محمد عامر کے ساتھ سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ عامر کی سزا میں نرمی کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے، محمد عامر کی سزا میں نرمی کے بعد دوسروں کے لئے بھی دروازے کھیلیں گے، امید ہے کہ پی سی بی میرے لئے بھی کوشش کرے گا اور میرے حق میں بھی بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2010 اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 3 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر 5، 7 اور 10 سال کی پابندی لگائی تھی۔ محمد عامر کی سزا رواں برس ستمبر میں ختم ہونی تھی تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو کم عمری اور وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ان کی سزا میں کمی کے لئے اپیل کی گئی تھی۔
Pashto Time. A well visited website for Sports, Cricket, pashto Poetry and music. 

No comments:

Post a Comment