Monday, 19 January 2015

Misbah Can be replaced for world cup captaincy.

Selection Committee given mandate to replace Misbah ul Haq if he is injured till world cup arrives.

ہیمسڑنگ سے صحت یاب نہ ہونے پردوسرے کھلاڑی کو قیادت سونپی جائے گی ،ذرائع، سلیکشن معاملات سے منیجر کو الگ رکھنے کا فیصلہ
کراچی،لاہور (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ اور دورہ نیوزی لینڈ میں مصباح الحق کی کپتانی داؤ پر لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹور سلیکشن کمیٹی کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ اگر مصباح الحق میگا ایونٹ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کیلئے مقررہ وقت پر ہیمسٹرنگ کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوتے ہیں تو وہ ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو قیادت کی ذمہ داری سونپ سکتی ہے ۔ کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر آفیشل نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کردی ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹور سلیکشن کمیٹی میں کپتان ، ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان شامل ہیں جو میچو ں کیلئے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ماضی میں منیجر بھی ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوتا تھا مگر اس مرتبہ اسے سلیکشن معاملات سے دور رکھا جائیگا۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ میگاایونٹ کیلئے قومی سکواڈ میں اگرچہ ابراہام ڈ ی ویلیئرز اور ویرات کوہلی جیسے سپر سٹارز شامل نہیں ہیں تاہم گرین شرٹس ورلڈ کپ میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ بطور کرکٹر فاتح کپتان عمران خان کی بڑی عزت کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ روانگی سے پہلے ان سے مل کر کچھ مفید باتیں معلوم کر لیتے ۔ پی سی بی نے عمران خان کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی مگر انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث معذرت کر لی ۔
Pashto Times
  

No comments:

Post a Comment