بدھ، 23 اپریل، 2014

Geo News versus ISI.

Today at 6 pm in the evening Geo News will be trialed in PEMRA for alleging national institutions. After attacks on Hamid Mir Geo News Pakistan alleged ISI chief for this attack.




ملک کے حساس اداروں کے خلاف پراپیگنڈا اور الزامات کی وجہ سے جیوٹی وی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) میں آج شام چھ بجے  ہوگی ۔پیمرا کے رکن میاں شمس کے مطابق فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنے پر جیو نیوز کیخلاف پیمرا قوانین کے تحت کارروا ئی کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کیلئے تین درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی کیلئے پیمرا کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ان درخواستوں پر غور اور جیو نیوز کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پرفیصلے کی صورت میں جیو ٹی وی کو جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ، اسے بند کیا جاسکتا اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ جیو نیوز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو حکومت کے ساتھ ساتھ دو شہریوں کی طرف سے بھی درخواستیں دی گئی ہیں۔ میاں شمش کاکہنا تھا کہ جیو نیوز نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ہر شہری پاک فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ آج اجلا س طلب کرلیاگیاہے اور بدھ کی شام چھ بجے جیوکیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوگی ۔یادرہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مسلح افواج اور حساس اداروں کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے تھے جس پر آئی ایس آئی حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیاتھااور گذشتہ شام وزارت دفاع کے ذریعے تحریری شکایت پیمرا  میں بھجوائی گئی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share the article you on social media with your kind and respected friends. We Pashto Times present the best of contents about Pashto History, Pashto Poetry, Pashto Literature, Pashto Books, Pashto watan, Pashto Personalities, Pashto politics, history of the region, biographies of well known and noted Iconic persons around the world. Pashto Times or Khatirnama surely tries to translate world most read and viewed article to Pashto or Pukhto language so our Pashto speakers friends can read it easily.