ہفتہ، 3 مئی، 2014

Pakistan Developed Modern Automatic Gun.

Pakistan Ordinance Factories has developed the world best automatic gun and the state of art gun has also been tested successfully.




 پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ (پی او ایف) نے دنیا کی جدید ترین آٹو میٹنگ گن تیار کرلی ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ گن کا تجربہ بھی کامیاب رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دفاعی پیداوار سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے دورہ کے دوران پی او ایف انتظامیہ نے اس جدید ترین گن کے فیچرز اور کار کردگی کا مظاہرہ دکھایا جس پر کمیٹی ارکان حیران رہ گئے ۔بعض ارکان نے خود بھی اس گن کو چلاکر دیکھا اور اس کے حیرت انگیز فیچرز اور ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت کو سراہا۔ پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگر دشمن یا ہدف کمرے کے اندر ہے اور اندر داخل ہونا خطرے کا باعث بن سکتا ہے تو ہدف یا دشمن کو نشانہ بنانے والے شخص کے پاس اگر یہ گن ہو تو وہ اندر جائے بغیر اسے نشانہ بناسکتا ہے، اسے کمرے سے باہر کھڑے ہوکر صف گن کی نال اندر کرنا ہوگی اور اس کے اوپر ایک چھوٹی سی سکرین بنی ہوئی ہے جہاں پورے کمرے کا منظر آجائے گا اور پھر جیسے ہی ہدف نظر آئے گا تو گن کی نال خود بخود اس طرف مڑ جائے گی اور ہدف کو 100 فیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ گن 60کے اینگل پر مڑتی ہے اور پھر اپنا ہدف خود تلاش کرتی ہے، جس کے ہاتھ میں یہ گن ہوگی اسے صرف سکرین کے ساتھ لگے بٹن دبانا ہوں گے۔ پی او ایف حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک یونیک گن ہے جو کہ دنیا کے کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے اور اس کے اندر جدید فیچرز ہیں، مسلسل فائر کرنے کی صلاحیت بھی اس میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی او ایف اس گن کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اسے سیکیورٹی اداروں اور فوج کو بھی مانگنے کرنے پر فراہم کیا جائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share the article you on social media with your kind and respected friends. We Pashto Times present the best of contents about Pashto History, Pashto Poetry, Pashto Literature, Pashto Books, Pashto watan, Pashto Personalities, Pashto politics, history of the region, biographies of well known and noted Iconic persons around the world. Pashto Times or Khatirnama surely tries to translate world most read and viewed article to Pashto or Pukhto language so our Pashto speakers friends can read it easily.