Urdu Translation Neil DeGrasse Tyson Interview With Larry Kng About Hereafter. Urdu Translation Of Neil deGrasse Interview With Larry King ایک ذہین آدمی کو موت کے بارے میں کیسے سوچنا چاہیے؟ نیل ڈی گراس ٹائسن (ماہر فلکیات) انٹرویو لینے والا (لیری کنگ) ترجمہ: قدیر قریشی لیری کنگ: آپ جانتے ہیں کہ مذہبی حضرات ایمان بالغیب رکھتے ہیں جبکہ سائنس دان ثبوت کے بغیر بات نہیں کرتے – آپ کے عقائد کیا ہیں؟ آپ کے خیال میں مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے ؟ ٹائسن: موت کے بعد کیا ہوتا ہے اس بارے میں میں دیانت داری سے صرف وہی کچھ کہہ سکتا ہوں جس کے شواہد موجود ہیں - آپ تمام عمر غذا کھاتے ہیں جس میں توانائی ہوتی ہے جسے کیلوریز سے ناپا جاتا ہے - یہ توانائی آپ کے جسم میں سٹور ہوتی ہے جسے آپ کا جسم استعمال کر کے آپ کو ایک مستقل درجہِ حرارت یعنی 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ پر رکھتا ہے- اگر آپ کے ارد گرد کا درجہِ حرارت اس سے کم ہے تو آپ کا جسم 98.6 کا درجہِ حرارت کیسے برقرار رکھتا ہے؟ یہ یوں ممکن ہے کہ ہم جو توانائی غذا کے ذریعے جسم میں پہنچاتے ہیں ہمارا جسم اس توانائی کو استعمال کر کے حرارت پیدا کرتا ہے – حیاتیاتی طو
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.