Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Moral

Wali Khan, Sardar Sikandar Hayyat And Helicopter. Ethics

Wali Khan, Sardar Sikandar Hayyat And Helicopter.  ‏انسانی اخلاقیات 1972  میں ارباب سکندر خان خلیل نیپ کیطرف سے صوبہ پختونخوا کے گورنر تھے. کہیں دورے پر جانا تھا ساتھ میں خان عبدالولی خان بھی جا رھے تھے.گورنر اپنے ھیلی کاپٹر پر گئے اور ولی خان نے اپنی گاڑی کا رخ کیا کسی نے پوچھا آپ تو پارٹی کے مرکزی صدر ھیں اور اسی پارٹی کا گورنر  ‏ھے آپ ھیلی کاپٹر پر ساتھ کیوں نہیں جاتے؟  ولی خان بابا نے جواب دیا.. میں مرکز میں اپوزیشن لیڈر ھوں اور اپوزیشن لیڈر کو سرکاری ھیلی کاپٹر میں سفر کی اجازت نہیں ھاں گورنر کو سرکاری ھیلی کاپٹر ملا ھوتا ھے.وہ اس میں سفر کا قانونی حق رکھتا ھے سوال کنندہ نے پوچھا کہ فی الحال ملک میں ‏کوئی آئین نہیں اور کوئی قانون آپ کو جوابدہ نہیں ٹھہرائے گا..  ولی خان بابا نے تاریخی الفاظ کہے بھائی ھر چیز کو قانون کی نگاہ سے مت دیکھو. اخلاقیات بھی کوئی چیز ھوتی ھے اس کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے Wali Khan, Sardar Sikandar Hayyat And Helicopter. Pashto Pedia, Pashto Times. Pashto Info Blogs.