Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Hamid Gul

General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency

General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency   جنرل حمید گل کی یاداشتیں قومی تاریخ کی ایک اہم دستاویز ثابت ہوں گی ۔  اس کا صرف ایک ہی چھوٹا سا گوشہ جان لیجئے،  آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اپنے خلاف جانے والا سچ بھی کیسا کھرا آنے والا ہے ۔ سینئر صحافی دوست سیف اللہ خالد ان سے سوال پوچھتے ہیں  آپ پاکستانی سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ عزت کس کی کرتے ہیں؟  وہ کہتے ہیں : خان عبد الولی خان کی  وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جب 88 کے عام انتخابات ہوگئے تو صدر کے انتخاب کا مرحلہ بھی درپیش تھا ۔  چونکہ جنرل ضیاء شہید ہوگئے تھے اور غلام اسحاق خان قائم مقام صدر تھے ۔ چنانچہ میں نے بطور ڈی جی، آئی ایس آئی تین سیاستدانوں کو ملاقات کے لئے دعوت نامہ جاری کیا ۔  تاکہ ان کا انٹرویو کرکے طے کیا جاسکے کہ  ان میں سے کون اگلا صدر پاکستان ہونا چاہئے ۔  ان میں سے ایک نوابزادہ نصر اللہ خان ،  دوسرے غلام اسحاق خان اور تیسرے خان عبدالولی خان تھے ۔  خان عبدالولی خان نے میرے دعوت نامے کی پشت پر یک سطری جواب لکھ کر بھیج دیا اور ملاقات کے لئے نہ آئے.. اس سطر میں کیا لکھا تھا ؟  انہوں

Salman Rushdie, Penguin, Hamid Gul, Satanic Verses And Benazir

Salman Rushdie, Penguin, Hamid Gul, Satanic Verses And Benazir. Rashid Yousafzai. شیطانی آیات ، سلمان رشدی اور جنرل حمید گل:  چند تاریخی نکات  جنرل حمید گل ایک تیر سے چار شکار چاہتے تھے:  سلمان رشدی کو  رگڑنا، بے نظیر کی سیاسی کیرئیر تباہ کرنا، پینگوئن  Penguin کے اشاعتی ادارے کو سزا دینا اور  اُمّہ کا چمپئن بنانا۰   چاروں مواقع رشدی نے فراہم کئے مگر حمید گل تقریباً سب میں ناکام رہے۰     کشمیری نسل  کے انگریزی ناول نگار  احمد سلمان رشدی کے دوسرے شاہکار ناول  Midnight Children    میں اس نے تقسیم  ہند اور تشکیل پاکستان پر لکھتے ہوئے پاکستانی مذہبی ائیڈیالوجی پر خوب طنز و تعریض کی۰ پاکستانی اسٹبلشمنٹ اور مادی و  نظریاتی سرحدوں کے محافظ رشدی کے  ان قلمی تیر و نشتر کے زخموں سے شفایاب ہورہے تھے کہ رشدی نے براہ راست اسی محافظ ادارے کے اربابان اختیار  پر وار کئے۰    رشدی کی تیسری ناول شرم  Shame   سندھ کے ایک امیر فیملی کے تین   عمر  رسیدہ مگر غیر شادی شدہ بہنوں کی ہاں ایک ناجائز بیٹے کی پیدائش  کی کہانی ہے۰ تینوں بہنیں باہم عہد کرتی ہیں کہ بچے کو کبھی معلوم نہ ہونے دیں گے کہ  اس کی اصل ماں کو