Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Zaigham

Papua New Guinea Ka Adam Khoor Fore Qabayel. Urdu Info

 Papua New Guinea Ka Adam Khoor Fore Qabayel. Urdu Info about Cannibal Tribes. Nobel Prize To Dr. Michal and Cannibalism. Zaigham Qadeer ”انسانی گوشت بہت مزیدار ہوتا ہے ، بس اوپری جلدی تھوڑی کڑوی ہوتی ہے باقی کا گوشت بہت مزیدار ہوتا ہے“۔ جنگلی قبیلے کی عورت کیمرے کی طرف دیکھتے ہوۓ بولی  ” جب بھی ہمارا کوئی عزیز مرتا ہے تو اسکے قریبی رشتہ دار اس کی لاش کو پکا کر کھاتے ہیں ، خاندان کی سب سے بڑی عورت اس لاش کو پکاتی ہے۔ لاش کے ہاتھ بہو کو کھلاۓ جاتے ہیں اور یہ اسکے لئے قابل فخر بات ہوتی ہے۔“  یہ الفاظ پاپوانیوگینیا کے ایک جنگجو قبیلے کے افراد کے تھے جو کہ آدم خور بھی تھے۔ سب کچھ روٹین کے مطابق چل رہا تھا۔ آدم خوری بھی اور زندگی کاسفر بھی، لیکن پھر ایک نامعلوم بیماری سامنے آگئی۔  یہ بیماری انتہائی عجیب تھی اس میں پہلے مریض کے سر میں درد ہوتا ، یوں لگتا کہ بخار ہورہا ہے مگر پھر اس مریض کا جسم کانپنا شروع ہوجاتا اور وہ مریض لڑکھڑانے لگ جاتا ، اور آخر میں مکمل بے جان ہوجاتا۔ چونکہ دور دراز علاقے کے لوگ تھے سو توہم پرست بھی تھے۔ انہوں نے اس بیماری کو جادو کا نام دے دیا اور ا...

Jin Chamatna. schizophrenia Explained In Urdu.

 Jin Chamatna. schizophrenia Explained In Urdu.   What Is schizophrenia? Urdu Blog کیا آپکو پتا ہے آج تک  ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس میں کسی اندھے شخص کو جن چمٹنے ہوں یا نظر آئے ہوں۔ کیوں کہ جن چمٹنا نامی بیماری ایک سائکولوجیکل بیماری ہے جسے شیزو فرینیا کے نام سے جانا جاتا ہے. اور اس بیماری میں ہمارا دماغ کیمیکل ام بیلنس کی وجہ سے ظاہری دنیا کے بارے میں غلط ادراک کرنا شروع ہوجاتا ہے اور مبہم خیالات ، غلط تصورات اور hallucinations پیدا کرنا شروع ہو جاتا ہے لیکن  اس غلط ادراک کے لئے ہمارے دماغ کے پاس دنیا کے بارے میں پہلے سے موجود ڈیٹا ہونا بہت ضروری ہے. اور اندھے  شخص  کے پاس یہ ڈیٹا سرے سے ہی موجود نہیں ہوتا سو  اس ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے اندھے لوگوں کا دماغ دنیا کے بارے میں غلط preception نہیں قائم کر سکتا اور یوں اندھے لوگ شیزو فرینیا یا پھر عرف عام جن چمٹنے سے بچ جاتے ہیں۔   ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ  schizophrenia  یا پھر جن چمٹنا کیا ہے؟ یہ وہ بیماری ہے جس میں انسان کو ایسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں جو حقیقت میں وجود نہیں رک...

We Must Respect Other's Privacy. Urdu Blog By Zaigham Qadeer.

 We Must Respect Other's Privacy. Urdu Blog By Zaigham Qadeer. ہمارا بہت بڑا کلچرل ایشو کسی دوسرے شخص کی پرائیویسی کی قدر نا کرنا ہے۔ چسکے لینا، کسی کی زندگی میں بے جا دخل کرنا اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے پہ مجبور کرنا ہماری کلچرل عادات میں سے ایک ہے۔ مجموعی طور پہ ہم بہت چسکے باز ہیں جن کو دوسروں کی پرائیویسی بریچ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔ مہذب دنیا میں اصول یہ ہے کہ اگر آپ کو سڑک پہ کوئی اپنی کار کیساتھ ہراس کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو آپ اس شخص کو کچلنے کا حق تک رکھتے ہیں اور اگر اس دوران اگلا شخص مر بھی جائے تو آپ پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی کیونکہ اس شخص نے آپ کی پرائیویسی کو بریچ کیا اور آپ کو علم نہیں کہ اس کی expectations  کیا تھی اور کیا نہیں۔ یہی حال آجکل کچھ اینکرز اور یوٹیوبرز کا ہے جو کہیں بھی کبھی بھی چھاپہ مارنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ گو یہ بھی ایک ری ایکشن ہے جس میں عدالتوں سے مایوسی اور قانون پہ بھروسہ نا ہونا سب سے بڑے فیکٹرز ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں نکلتا کہ آپ کہیں بھی کسی بھی شخص کو روک کر اس پہ چھاپہ مار کر دھاوا بھول سکتے ہیں۔ اگر آپ...

Octopus. An Intelligent Sea Animal By Zaigham Qadeer. Urdu Blog

 Octopus. An Intelligent Sea Animal By Zaigham Qadeer. Urdu Blog آکٹوپس بلاشبہ دنیا کے ذہین ترین اور سمارٹ غیرانسانی جانداروں میں سے ایک جان دار ہیں۔جو کہ ریوکیوب کو حل کرنے سے لیکر فٹبال ورلڈکپ میں کامیاب پیشن گوئیاں کرنے تک،جیسے حیران کُن کام انجام دے چکے ہیں۔ یہ سمندری مولسکنز کے خاندان  Cephlaopods  سے تعلق رکھتے ہیں۔جس کے مزیدارکان میں کٹل فش اور سکوئڈ شامل ہیں۔ لیکن کیا آپکو پتا ہے کہ ایک پچاس پونڈ کا آکٹوپس صرف دو انچ کے سوراخ میں سما سکتا ہے۔اور وہ یہ سب تب انجام دے سکتا ہے جب اُسکی چونچ اُس میں پھنس جائے۔ وہ یہ سب اپنے نوے فیصد مَسل پہ مشتمل جسم کی وجہ سے یہ سب کرپاتے ہیں۔انکا صرف دس فیصد جسم مسلز کے علاوہ دوسرے عضلات پہ مشتمل ہوتا ہے۔آکٹوپس اپنے کندھوں کی مدد سے چیزؤں کو چکھ سکتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے یہ کندھے کھو جائیں تو آکٹوپس انکو دوبارہ اُگانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ زہر رکھتے ہیں۔اور اپنی رنگت اور ظاہری حالت کو بدل سکتے ہیں۔ مگر آکٹوپس کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تین دل،نیلا خون، آٹھ ٹانگیں اور نو دماغ رکھتے ہیں۔یہ تین دل کیوں رکھتے ہیں؟ یہ کافی ...

Touring And Traveling Culture In Pakistan. Urdu Tourism Guide

 Touring And Traveling Culture In Pakistan. ہمارے ہاں سفر کرنے کی بنیادی شرائط جو سمجھی جاتی ہیں ان میں ایک آپ کے پاس سفر کا کرایہ اور کھانے پینے کا پیسہ موجود ہونا ہے دوسرا آپ کے پاس گاڑی ہے یا نہیں۔ یہ دو شرائط پوری ہو جائیں تو ہم سکردو کی طرف بھی منہ اٹھا کر نکل لیتے ہیں۔  مجھے مری والی بات جان کر پرسوں کا دکھ ہو رہا ہے کہ لوگ کیسے اتنی ٹھنڈ میں اپنی فیملیز کیساتھ پھنسے ہیں لیکن پھر ان پہ غصہ بھی آتا ہے کہ انہوں نے مری جانے اور برف باری دیکھنے کی بنیادی شرائط یہی دو سمجھی ہیں اور مری کی طرف چل نکلے ہیں۔ نا انہوں نے موسم کی وارننگ دیکھی اور نا ہی سیزن کی اوورکراؤڈنگ،  جبکہ  سفر کرنے کی یہ شرائط اتنی اہمیت نہیں رکھتی خاص کر جب آپ اپنی فیملی کیساتھ جا رہے ہوں۔ اکیلے سفر پہ نکلنا اور چیز ہے مگر وہیں جب ہم فیملی کیساتھ نکلنے لگتے ہیں تو ہم پر بہت سی شرائط لاگو ہو جاتی ہیں جن کو پورا نا کرکے ہم کسی نا کسی طرح سے خود کو اور اپنی فیملی کو موت کے کنویں کی طرف دھکیلنا شروع کر دیتے ہیں اور ہم شروع سے ہی قسمت سے بچ رہے ہیں ورنہ نقصان ہونا اٹل ہوتا ہے اور حالیہ مری والی بات اس...

Machines, Job Market, Technology And Future Jobs. Urdu Blog

  Machines, Job Market, Technology And Future Jobs. Urdu Blog.  سوال:- اب جبکہ ساری دُنیا میں مشینیں روزگار کو چھین لیں گی تو ہمیں کونسا ہُنر سیکھنا ہوگا؟  جواب:- ہمیں مشینوں کو کنٹرول کرنا سیکھنا ہوگا۔  مستقبل کی زیادہ تر نوکریاں مشینوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہونگیں۔ جس میں الگورتھم بنانے جیسے کمپیوٹر سائنس کے علم سے لیکر انکی نگرانی کرنے والے عملے کی نوکریاں پیدا ہونگیں۔ مجموعی طور پہ زیادہ تر نوکریاں ڈاٹا سائنس سے متلقہ ہونگیں جس میں ڈاٹا کس طرح کام کرتا ہے سے لیکر اس ڈاٹا سے کیا کام کرنا ہے تک شامل ہوگا۔  آج یہ پوسٹ لکھنے تک بوتلیں بنانے والی انڈسٹریوں سے لیکر کاریں بنانے والی انڈسٹری تک ہر جگہ اسی فیصد تک کام مشینوں نے سنبھال رکھا ہے۔ بس تھوڑا سا عملہ ان کی نگرانی پہ لگا ہوا ہے۔ یا پھر ان شعبوں میں جن میں مشینیں بالکل کام نہیں کر سکتی انسان کام کر رہی ہیں۔ مُستقبل قریب میں خود کار ٹرک تو روزگار کے ایک شعبے کو ختم کردیں گے۔ مگر اس کے نتیجے میں ان کی نگرانی کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کی نوکریاں پیدا ہونگیں۔ اس لئے اپنے بچوں کو یہ نا سکھائیں کہ انہوں نے ایک ہی شع...

Don't Run to Chase GPA. An advice To BS Students

 BS, BSC, GPA, Job Market, Professional Degrees, Research, Goal Setting, Earning money and Practical Field. An Advice of Zaigham Qadeer to BS, MS Students. مجھے فالو کرنے والے تمام یونیورسٹی گوئنگ بچے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بیچلرز یا پھر BS کرنے کا مقصد 4/4 یا 3.9+ جی پی اے یا گولڈ میڈل لینا کبھی نہیں رکھنا چاہیے۔ بلکہ BS کا مقصد خود کو اس سانچے میں ڈھالنا ہے جو آپ بننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چار سالوں میں فقط جی پی اے کے پیچھے دوڑتے آئے لیکن آخر میں آپ کے پاس جی پی اے کے سوا کچھ نہیں اور آپ کو اپنے مستقبل کے گولز کا ہی نہیں پتا تو آپ کو اپنی ڈگری ڈسٹ بن میں پھینک دینی چاہیے۔ اچھا جی پی اے کسی بھی جگہ ایڈمیشن کی ضمانت تو ہو سکتا ہے مگر بعد میں جو اہم بات ہے وہ یہ کہ آپ میں کتنا دم ہے۔ اگر آپ کے پاس جی پی اے اچھا ہے مگر ماسٹرز کی ریسرچ اتنی خاطر خواہ نہیں یا آپ انڈسٹری میں جانے والے سکلز ہی نہیں رکھتے تو آپ کے بی ایس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہے۔ ایسے میں بی ایس میں کیا کرنا چاہیے؟  ابھی سے ریسرچ آرٹیکلز پڑھنا شروع کریں جس فیلڈ میں انٹرسٹ ہے اس کو زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش ...

Plastic Roads. An Hazardous Idea In Pakistan.

 Plastic Roads. An Hazardous Idea In Pakistan. By Zaigham Qadeer. پلاسٹک روڈ آبی و بری جانوروں اور پرندوں کے لئے بیماریوں اور موت کا پھندہ پلاسٹک کا جب سورج کی روشنی اور خاص کر حرارت سے سامنا ہوتا ہے تو یہ مائیکرو پلاسٹک نامی مضر صحت عنصر میں بدلنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ مضر صحت عنصر مٹی میں جذب ہو کر اپنے گرد زہریلے اجزاء جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور بارش آنے پر یہی اجزاء پانی کیساتھ بہہ کر مختلف جگہوں میں پھیل سکتے ہیں جن میں پانی کی ندیوں کیساتھ ساتھ چراگاہیں شامل ہیں اور وہاں پہ موجود مچھلیاں یا مویشی اس مائیکرو پلاسٹک نامی ویسٹ کی وجہ سے مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جس میں سب سے لیڈنگ بیماری جو ابھی تک دیکھی گئی ہے وہ پرندوں میں معدے کا تیل ختم ہو جانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویسٹ دیگر جانوروں کے جسم میں موجود خامروں کو متاثر کرتی ہے اور ان متاثر شدہ پروٹینز کو کھانے پہ انسانوں پہ کیا اثرات ہو سکتے ہیں وہ ابھی سٹڈی کرنے والے ہیں۔ ان شارٹ یہ خبر ان کے لئے کافی "مثبت" ہے جنہوں نے تحقیق کی بجائے کاپی پیسٹ کرکے وزیراعظم آفس سے شیلڈ لینی ہے کہ بہترین کام کیا ورنہ اس...