Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Karl Popper

Karl Popper Books In Urdu. Science And Philosophy By Karl Popper In Urdu.

  Karl Popper Books In Urdu. Science And Philosophy By Karl Popper In Urdu. By Dr. Sajjid Ali کارل پوپر کا عدم جبریت کا نظریہ ڈاکٹر ساجد علی  مذہبی، فلسفیانہ اور سائنسی فکر کا غالب حصہ اس کائنات میں جبر کی کارفرمائی کو تسلیم کرتا ہے۔ کارل پوپر نے اس مسئلہ پر بھی اپنی منفرد رائے کو بڑے قوی دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس نے جبریت کی تین اقسام گنوائی ہیں۔ (1) الٰہیاتی جبریت (2) ما بعد الطبیعیاتی جبریت (3) سائنسی جبریت۔   الٰہیاتی جبریت سے مراد یہ ہے کہ اس کائنات میں پیش آنے والے تمام واقعات وقوع پذیر ہونے سے قبل خدا کے علم میں ہوتے ہیں؛ محض کائناتی حوادث ہی نہیں بلکہ تمام انسانی اعمال بھی کسی خاص وقت پر رونما ہونے سے قبل خدا کے علم میں ہوتے ہیں۔ خدا کا علم ماضی، حال اور مستقبل کو محیط ہے۔ خدا کا علم چونکہ کسی قسم کی غلطی اور احتمال سے بھی پاک ہوتا ہے، اس لیے جو کچھ خدا کے علم میں ہوتا ہے وہ بعینہٖ وقوع پذیر بھی ہو گا؛ بصورت دیگر خدا کا علم ناقص ٹھہرے گا۔   الٰہیاتی جبریت پر پوپر کا اعتراض یہ ہے کہ اس طرح ماضی اور مستقبل دونوں حقیقی بن جاتے ہیں۔ ماضی سے مراد وہ و...