Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Shahab Nama

Qudratullah Shahab Writes about President Ayub's Mother. Urdu

 Qudratullah Shahab Writes about President Ayub's Mother  صدر ایوب کی والدہ  کو ان سے تین شکایات تھیں  ایک یہ کہ پریذیڈنٹ ہاؤس کی موٹر کاریں جب کسی کام پر گاؤں میں آتی ہیں تو یہاں کی چھوٹی چھوٹی سڑکوں پر وہ بڑی تیز رفتاری سے چلتی ہیں جس سے لوگوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوتا ہے دوسری شکایت یہ تھی کہ گاؤں کے کئی لڑکے کالج کی تعلیم ختم کر کے گھروں میں بیکار بیٹھے ہیں، ان کو نوکری کیوں نہیں ملتی؟ اگر نوکری نہیں ملنی تھی تو کالجوں میں پڑھایا کیوں گیا؟ بڑی بی کو تیسری شکایت یہ تھی کہ میری زمین کا پٹواری ہر فصل کے موقع پر پچاس روپے فصلانہ وصول کر کے خوش رہا کرتا تھا ، اب وہ سو روپے مانگتا ہے، کہتا ہے کہ تمہارا بیٹا اب پاکستان کا حکمران ہو گیا ہے ، اس لیے پچاس روپے کا نذرانہ بہت کم ہے۔ بڑی بی کو گلہ تھا کہ ایوب خان کی حکومت میں رشوت کا ریٹ ڈبل کیوں ہو گیا ہے (قدرت الله شہاب : " شہاب نامہ") Qudratullah Shahab writes about President Ayub Mother in his book Shahbnama.