End Of Slavery In United States Of America. When Pennsylvania Ended Slavery. US History And Slavery. Urdu Blog by Mubashir Zaidi. ریاست ہائے متحدہ امریکا میں چار جولائی کو یوم آزادی منایا جاتا ہے۔ امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کی طرح برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی لیکن اس کے لیے انگریزوں سے جنگ کی اور آزادی کا یکطرفہ طور پر اعلان کیا۔ یہ اعلان شمالی امریکا کی 13 ریاستوں کی کانگریس نے پہلے دارالحکومت فلاڈیلفیا میں کیا۔ اس وقت کانگریس کے 56 نمائندے تھے۔ وہ 13 ریاستیں ڈیلاوئیر، پینسلوانیا، نیوجرسی، جارجیا، کنیٹی کٹ، میساچوسیٹس، میری لینڈ، جنوبی کیرولائنا، نیو ہیمپشائر، ورجینیا، نیویارک، جنوبی کیرولائنا اور رہوڈ آئی لینڈ ہیں۔ امریکا کے پرچم میں 13 سرخ پٹیاں انھیں ابتدائی ریاستوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اعلان آزادی پارلیمان کے پانچ نمائندوں نے تحریر کیا جن میں تھامس جیفرسن، بنجمن فرینکلن، جان ایڈمز، روبرٹ لیونگسٹن اور راجر شرمین شامل تھے۔ ایڈمز بعد میں امریکا کے دوسرے اور جیفرسن تیسرے صدر بنے۔ بنجمن فرینکلن اگر زندہ رہتے تو شاید وہ بھی صدر بنتے لیکن وہ 1790 میں انتقال کرگئے تھے...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.