Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Stories

Taqdeer, Short Urdu Story By Saadat Hassan Manto. Urdu Story

 Taqdeer, Short Urdu Story By Saadat Hassan Manto. Urdu Story  ‏وہ سخت حیران تھی ۔ کہ لوگ امیر اور غریب کیوں ہوتے ہیں جبکہ ہر انسان ایک ہی طرح ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے ۔ اس سوال کے حل کے لئے اس نے اپنے دماغ پر بہت زور دیا مگر کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا  ایک اور چیز جو اسے پریشان کر رہی بھی دو یہ تھی کہ جب اس کا خاوند اپنی ‏جان پر کھیل کر سمندر کی گود سے مچھلیاں چھین کر لاتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ مارکیٹ کا مالک بغیر محنت کئے ہر روز سینکڑوں روپے پیدا کرلیتا ہے   اُسے یہ بات خاص طور پر عجیب سی معلوم ہوئی کہ محنت تو کریں ماہی گیر اور نفع ہو مارکیٹ کے مالک کو ۔ رات بھر اس کا خاوند اپنا خون ‏پسینہ ایک کر دے ۔ اور صبح کے وقت آدمی کمائی اس کی بڑی توند میں چلی جائے ۔۔۔۔۔۔  ان تمام سوالوں کا کچھ جواب نہ پا کر وہ ہنس پڑی ۔ اوربلند آواز میں کہنے لگی :۔ مجھ کم عقل کو بھلا کیا معلوم ہو ۔ یہ سب کچھ خدا جانتا ہے____ مگر ۔اس کے بعد وہ کچھ کہنے والی تھی کہ کانپ اٹھی  ‏_____" اے خدا، میں گنہگار ہوں۔ تو جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے ۔۔۔ ایسا خیال کرنا کفر ہے"۔ ...

Interesting Story Of Model Girl Ayyan Ali Jailed In 2015. Urdu Story

Interesting Story Of Model Girl Ayyan Ali Jailed In 2015. Urdu Story  ماڈل ایان کی شہباز گِل کی آہ و بکا پر اپنے قیدو بند کے احوال کے ساتھ ایک دلچسپ تحریر کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو  ‏کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا ‏سن 2015 میں جب چند معلوم و نامعلوم کرداروں نے چند مخصوص و مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہمارا انتخاب کیا تو کیا خیال ہے، وہ ذہنی جسمانی و صنفی تشدد کرنے سے جھجکے ہوں گے؟ ‏جی نہیں! وہ نہیں جھجکے ‏اڈیالہ جیل کے  Death Cell  میں گزرے اُن 4 ماہ کا ہر ایک دِن اور ہر ایک رات ایک مختلف تشدد کی داستان ہے، جسے سنانے کا حوصلہ شاید ابھی ہم میں نہیں مختصراً یہ کہ بیشتر مرتبہ بیچاری  Female Superintend  کو کہنا پڑتا تھا کہ "سر نہ کریں یہ لڑکی ہے آپ ایسا نہیں کر سکتے" مگر وہ جو اُس وقت خود کو ریاستِ خداداد کا نا خُدا سمجھتے تھے ‏بیچاری  Female Superintendent  کی دہائی کیا سنتے ‏اُنہیں تو ایک  Video Recoreded  بیان چاہیے تھا ‏اُس بیان کو حاصل کرنے کے لیے جو جو حربے آزمائے گئے، اُن میں سے چند عدالتی اور چند...

Vermox Tablets, Local Doctor, Medicine Company And Sale Story. Urdu

Vermox Tablets, Local Doctor, Medicine Company And Sale Story. Urdu Funny Story With Morale.  ایک گاؤں میں ورموکس  (vermox)  پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا بہت بکنے لگی۔ پورے ایک ضلع جتنی ورموکس صرف اسی ایک گاؤں میں بک رہی تھی۔ دوا بنانے والی کمپنی بھی حیران تھی۔ کمپنی کے ایم ڈی نے خود گاؤں وزٹ کرنے کی ٹھان لی۔ ‏مصیبتیں جھیل کر، دھکے کھا کر، گرمی میں صحرائی گاؤں گیاتو پتہ چلا کہ یہاں کوئی ڈاکٹر تو نہیں ہے،ایک اکلوتا  عطائی طبیب ہے، جو کسی ڈاکٹر کے پاس کچھ عرصہ  رہنے کے بعد یہاں پریکٹس کرنے لگا تھا۔کمپنی کے بندے نے اپنا تعارف کرایا اور آنے کی وجہ بتائی تو عطائی نے اسکو وہیں خاموش ‏کا کہا اور مریض دیکھنا شروع کردیئے پہلا مریض آیا۔بولا کہ کل باسی روٹی کھالی تھی تو اب میرے پیٹ میں درد ہے۔عطائی نے نسخے میں ورموکس لکھی اور گھر بھیج دیا۔دوسرا آدمی چوٹ کے ساتھ آیا۔ بولا کہ کھجور کے اوپر چڑھا تھا گرگیا۔عطائی نے اسکو بھی ورموکس لکھ دی ۔تیسرا آدمی ناک پہ زخم کے  ‏آیا ۔بولا کہ بھینس کا دودھ نکال رہا تھا توبھینس نے ٹانگ ماردی۔عطائی نے اسکو بھی ورموکس تجویز کرکے بھیج...

Chacha Jawad, Kabadi, Zindabad And. Urdu Story Urdu Kahani.

Chacha Jawad, Kabadi, Zindabad And. Urdu Story Urdu Kahani. By Zaffar Hijazi ‏ہمارے ایک عزیز اپنے گاوں کے ایک کردار چاچا جواد کی کئی کہانیاں سنایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ان کے گاوں اور قریبی گاوں کا کبڈی کا مقابلہ طہ ہوا۔چچا جواد کی ضد پہ اسےٹ میں شامل کرنا پڑا۔ طہ یہ ہوا کہ دوسرے کھلاڑی چچا جواد تک مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو پہنچنے ہی دیں گے ‏مقابلہ شروع ہوا پھر اچانک یہ ہوا کہ مخالف ٹیم کا سب سے تگڑا پہلوان باقی کھلاڑیوں کا چکمہ دے کر سیدھا چچا جواد تک پہنچ گیا اور اسے چھو لیا۔ چچا جواد بھی جھپٹے اور مخالف کھلاڑی کی ٹانگوں سے ایسے چمٹے کہ وہ تگڑا پہلوان کوشش کے باوجود خود کو آذاد نہ کروا سکا۔  ‏تماشائیوں نے چاچا جواد زندہ باد کے لگانے شروع کردیے۔ چچا جواد نے ایک ٹانگ پہ ناچتے ہوے سارے گراونڈ کا چکر لگایا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ چچا جواد کے بدقسمتی کہ وہی کھلاڑی ایک بار پھر کبڈی ڈالنے آیا۔ تگڑے کھلاڑیوں نے اسے یاتھ لگا کر انگیج کرنے کہ بڑی کوشش کی مگر ۔ ‏مگر وہ کھلاڑی سیدھا چچا جواد تک جا پہنچا۔ چچا جواد نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ایک ہاتھ سے چچا جواد کی گردن دبوچی اور دوسرا ہاتھ...

Ayan Ali Allegations On Maulana Tariq Jameel. Ayan Ali Story.

Ayan Ali Allegations On Maulana Tariq Jameel. Ayan Ali Story. The Story Tweeted By Ayan Ali Today.  By Model Girl And Actress Ayan Ali. ‏2015 کی بات ہے قریب دو درجن اردو اخبارات و جرائد میں ایک خبر چھپی، جس کا موضوع تھا "ایان علی کا مولانا طارق جمیل سے رابطہ" یہ خبر کیا تھی الف لیلی کی ایک داستان تھی! جو ایک سپر ماڈل کا ایک مولانا کے ہاتھ پر تائب ہونا اور رونا دھونا بیان کرتی تھی آئیے آج اس قصے کی حقیقت جانیے  ‏یہ اُن دنوں کی بات تھی جب ہم لاہور، کراچی، اسلام آباد میں اپنے خلاف قائم ان گنت جعلی مقدمات بھگت رہے تھے اور اس سلسلے میں تقریباً ہر روز ہوائی سفر کر تے تھے انہی میں سے ایک دن ہم لاہور Airport پر فلائٹ کا انتظار کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے ہماری سیکیورٹی سے ہم تک رسائی چاہی  ‏یہ نوجوان چہرے سے مزہبی رجحان کا حامل دکھائی دیتا تھا ہم خود کیونکہ مذہب کی جانب مائل ہیں اور دینی لوگوں کا احترام کرتے ہیں لہذا ہم نے سیکیوریٹی سے اس نوجوان کو آگے آنے دینے کا کہا اس نوجوان نے فوراً خود کا تعارف مولانا طارق جمیل کے قریبی کے طور پر کروایا  ‏اس نوجوان نے بغیر وقت ضائع کیے بتایا کہ ...

Khumaar E Ghandam By Ibne Insha. Urdu Short Story. Urdu Literature

Khumaar E Ghandam By Ibne Insha. Urdu Short Story. Urdu Literature ایک رسالے میں اردو کی مشہور افسانہ نگار جمیلہ ہاشمی کا انٹرویو شائع ہوا ہے ۔ انہوں نے فرمایا : " میں تو چاہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ناول لکھوں لیکن یہ نوکر بہت تنگ کرتے ہیں ۔ " ہم نے اس کا مطلب یہ لیا کہ نوکر لکھنے سے منع کرتے ہیں کہ بی بی آپ روٹی ہانڈی کیجئے۔ یہ کیا لکھنے لکھانے کے پیچھے پڑ گئیں ۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں جمیلہ بیگم سے ہمدردی ہے ۔ زیادہ تر نوکر آج کل ایسے ہی گستاخ اور منہہ پھٹ ملتے ہیں ۔ہمارا ایک نوکر بھی ہمیں مشورہ دیا کرتا تھا کہ شاعری واعری چھوڑئیے ۔ بزازی کی دکان کھول لیجئیے۔ اس میں بڑا فائدہ ہے ۔  لیکن پانچوں انگلیاں ایک سی نہیں ہوتیں ۔ ایک زمانے میں ہمیں خوش قسمتی سے ایک ایسا نوکر بھی مل گیا تھا جو ناول نویسی میں خاصی مدد دیا کرتا تھا ۔ ہم کوئی باب ادھورا چھوڑ کر کہیں باہر چلے جائیں تو واپسی پر مکمل ہوتا تھا بلکہ کئی بار تو وہ موجودگی میں بھی پیش کش کر دیا کرتا تھا کہ صاحب آپ لکھتے لکھتے تھک گئے ہوں گے ۔ اگر آپ میری جگہ تھوڑی دیر فرش پر پوچی مار دیں تو میں ایک آدھ باب لکھ دوں ۔ آپ پوچھیں گے ...

Urdu Story By Mubashir Zaidi. Urdu Love Story. Urdu Funny Story.

Urdu Story By Mubashir Zaidi. Urdu Love Story. Urdu Funny Story. ایک اور کہانی سن لیں۔ ایک شب اوبر میں ایک باتونی لڑکی ملی۔ کہنے لگی، شادی شدہ ہیں یا سنگل؟ میں سنگل کہتے کہتے رک گیا۔ خیال آیا کہ اللہ میاں گناہ دیں گے۔ مری مری آواز میں کہا، شدہ شدہ۔ لڑکی نے پوچھا، گرل فرینڈز کتنی ہیں؟ میں نے کہا، بتایا تو ہے کہ بیوی والا ہوں۔ بیوی ہوتی ہے یا گرل فرینڈ ہوتی ہے۔ لڑکی نے کہا، کوئی نہیں۔ میرے میاں کی تو گرل فرینڈز ہیں۔ وہ کبھی کبھی گھر لے آتا ہے۔ میں نے آنکھیں پھاڑ کے اسے دیکھا۔ وہ بولی، آپ کو تھری سن پسند ہیں؟ میں نے کہا، میرا ایک ہی سن ہے۔ کالج میں پڑھتا ہے۔ ہاں مجھے پسند ہے۔ وہ کھلکھلا کے ہنسی، میں تھری سن نہیں، تھری سم کی بات کررہی ہوں۔ میں نے کہا، توبہ توبہ۔ یہ کیا گندی گندی باتیں شروع کردیں۔ اس نے کہا، کبھی میرا میاں اپنی کوئی گرل فرینڈ لے آتا ہے۔ کبھی میں کلب سے کوئی لڑکا گھر لے جاتی ہوں۔ میں نے سوال کیا، لڑکا لے کر جاتی ہو تو میاں ناراض نہیں ہوتا؟ لڑکی نے آنکھیں مٹکا کے کہا، وہ تو خوش ہوتا ہے بلکہ پہلی باری خود لیتا ہے۔ دراصل وہ بائے سیکسوئل ہے۔ میں نے خشک ہوتے ہوئے گلے میں تھوک نکل...

Death Story Of Last Mughal King Bahadur Shah Zaffar. Urdu Story

Death Story Of Last Mughal King Bahadur Shah Zaffar. Urdu Story ﺟﺐ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺷﮩﻨﺸﺎﮦ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺷﺎﮦ ﻇﻔﺮ ﮐﻮ ﻣﯿﮑﻨﻦ ﻣﯿﮑﻨﺰﯼ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﭩﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ‘ ﯾﮧ ﺟﮩﺎﺯ 17 ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1858 ﺀ ﮐﻮ ﺭﻧﮕﻮﻥ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ‘ ﺷﺎﮨﯽ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ 35 ﻣﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﺗﺎﺝ ﺩﺍﺭ ﮨﻨﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﯿﮟ ‘ ﮐﯿﭙﭩﻦ ﻧﯿﻠﺴﻦ ﮈﯾﻮﺱ ﺭﻧﮕﻮﻥ ﮐﺎ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﺗﮭﺎ ‘ ﻭﮦ ﺑﻨﺪﺭ ﮔﺎﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎ ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﺭﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﺻﻮﻝ ﮐﯿﺎ ‘ ﺭﺳﯿﺪ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺑﮍﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﻓﺮﻣﺎﻧﺮﻭﺍ ﮐﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﭘﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ ‘ ﻧﯿﻠﺴﻦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺗﮭﺎ ‘ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺷﺎﮦ ﻇﻔﺮ ﻗﯿﺪﯼ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻠﺴﻦ ﮐﺎ ﺿﻤﯿﺮ ﮔﻮﺍﺭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﮮ ﻣﮕﺮ ﺭﻧﮕﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺷﺎﮦ ﻇﻔﺮ ﮐﻮ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ‘ ﻭﮦ ﺭﻧﮕﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻼ ﺟﻼ ﻭﻃﻦ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺗﮭﺎ ‘ ﻧﯿﻠﺴﻦ ﮈﯾﻮﺱ ﻧﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﺎ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﺣﻞ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﯿﺎ ‘ ﻧﯿﻠﺴﻦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮔﯿﺮﺍﺝ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺟﺪﺍﺭ ﮨﻨﺪ ‘ ﻇِﻞّ ﺳُﺒﺤﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻤﻮﺭﯼ ﻟﮩﻮ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﭼﺸﻢ ﻭ ﭼﺮﺍﻍ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﯿﺮﺍﺝ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ‘ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺷﺎﮦ ﻇﻔﺮ 17 ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1858 ﺀ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮔﯿﺮﺍﺝ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺍﻭﺭ 7 ﻧﻮﻣﺒﺮ 1862 ﺀ ﺗﮏ ﭼﺎﺭ ﺳﺎ...

Urdu Hot Story. Urdu Sexy Hot Story, Teacher, Student And Director.

Urdu Hot Story. Urdu Sexy Hot Story, Teacher, Student And Director. ‏ایک طالب علم نے اپنی استانی سے درخواست کی کہ وہ ان سے کلاس کے بعد کچھ بات کرنا چاہتا ہے تو استانی نے اس کے لئے کلاس کے بعد ملاقات کا ایک وقت مقرردیا۔ ان دونوں کے درمیان اس طرح سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ استانی : - "آپ کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟" 👇 ‏طالب علم:- " مجھے لگتا ہےکہ میں کافی ذہین ہوں اور مجھے اس سے بڑی کلاس میں ہونا چاہئے۔ کیا آپ مجھے اس سے بڑی کلاس میں بھیج سکتی ہیں؟" استانی نے اس کی اس درخواست کو اسکول کے ڈائریکٹر تک پہنچا دیا اور ڈائریکٹر نے طالب علم کی صلاحیت کا اندازہ کرنے کے لئے ایک انٹرویو لیا ۔ 👇 ‏ڈائریکٹر : - "3 ضرب 4 کتنا ہوتا ہے؟" طالب علم:- " 12 ". ڈائریکٹر : - " ٹھیک ہے، 6 ضرب 6 کتنا ہوتا ہے؟" طالب علم:- "36". ڈائریکٹر : - "جاپان کی راجدھانی کہاں ہے۔ ؟" طالب علم: - "ٹوکیو" ڈائریکٹر نے تقریبا آدھا گھنٹہ سوال جواب کیا اور طالب علم نے ایک بار بھی جواب دینے  👇 ‏میں کوئی غلطی نہ کی۔  پھر انہوں نے استانی سے کہا کہ ا...

Dilip Kumar. A Lesson Learned Story By Great Actor Dalip Kumar. Urdu Story

Dilip Kumar. A Lesson Learned Story By Great Actor Dalip Kumar. Urdu Story دلیپ کمار کہتے ہیں "اپنے کیرئیر کے عروج پر ایک بار میں جہاز سے سفر کر رہا تھا.  میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک بڑی عمر کا بندہ بیٹھا تھا جس نے سادہ سی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی اور حلیے سے ہی مڈل کلاس پر اچھا پڑھا لکھا شخص لگ رہا تھا. دوسرے مسافر تو شاید مجھے پہچان رہے تھے پر اس بندے کو تو جیسے میری موجودگی سے کوئی سروکار ہی نہیں تھا  وہ اخبار پڑھ رہا تھا کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اور جب چائے پیش کی گئی تو خاموشی سے اسکی چسکیاں لینے لگا. اس سے گفتگو کی کوشش میں میں نے اس کی طرف مسکرا کر دیکھا اس شخص نے بھی ازروئے مہربانی واپسی مسکراہٹ دکھائی اور مجھے ہیلو کہا. ہماری گفتگو شروع ہو گئی اور میں نے موضوع سینما اور فلم کی طرف موڑ دیا اور اس سے پوچھا 'آپ فلمیں دیکھتے ہیں؟ ' اس شخص نے جواب دیا 'اوہ بہت کم.  کئی سال پہلے ایک فلم دیکھی تھی. ' میں نے بتایا کہ میں فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں.  وہ شخص جواباً بولا 'اوہ بہت خوب.  آپ کیا کرتے ہو؟ ' 'میں اداکار ہوں ' میں نے جواب دیا. اس شخص نے ...

Kama Sutra. Kama Sutra Book Review In Urdu. Urdu Sex Book

Kama Sutra. Kama Sutra Book Review In Urdu. Urdu Sex Book کاماسترا کا مطلب ہے، محبت کے اصول۔ اسے فلسفہ محبت بیان کرنے کے لیے لکھا گیا۔ خیال ہے کہ سنسکرت [درست تلفظ سنس کرت] میں یہ کتاب تین سو قبل مسیح لکھی گئی۔ اس کا حقیقی مقصد زندگی میں خوشی کا حصول اور اس کے لیے جنسی، نفسیاتی اور جذباتی سکون کے مشورے فراہم کرنا تھا۔ یہ سیکس مینوئل یعنی جنسی عمل کے لیے رہنما ہدایات کی کتاب نہیں تھی، اگرچہ آج کے دور میں یہی سمجھا جاتا ہے اصل کتاب میں بتایا گیا ہے کہ اچھی زندگی کیسے گزاری جائے، محبت کیا ہے، اچھا شریک حیات کیسے تلاش کیا جائے، پیار بھری زندگی کیسے ممکن بنائی جائے اور زندگی میں خوشی کیسے برقرار رکھی جائے۔ فلرٹنگ، اڈلٹنگ اور سیکس پوزیشنز ضمنی ابواب ہیں۔ لوگ فقط تصویریں دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ متن زیادہ اہم ہے جس میں نثر اور نظم دونوں شامل ہیں۔ ہندوستان میں کئی قدیم مندروں میں کاماسترا کا متن اور اس پر مبنی مجسمے موجود ہیں۔ مغرب کاماسترا سے تب آشنا ہوا جب رچرڈ برٹن نے اسے انگریزی میں ترجمہ کرواکے چھاپا۔ برٹن نے انگلینڈ میں کاماشاسترا سوسائٹی بنائی تھی اور اسی کے تحت خود الف لیلہ کا ...

Kainat Aur Hamari Kahani. Story Of Universe And Manhind. Urdu Info

Kainat Aur Hamari Kahani. Story Of Universe And Manhind. Urdu Info کائنات اور ہماری کہانی  13.8 ارب سال قبل بگ بینگ سے کائنات وجود میں آئی  13.6  ارب سال قبل ہماری کہکشاں ملکی وے بنی   4.6  ارب سال قبل نظام شمسی بنا  4.6  ارب سال قبل زمین وجود میں آئی  4.5  ارب سال قبل چاند بنا  4.45  ارب سال قبل زمین پر ایک دن سات گھنٹے کا تھا ۔ 4.28  ارب سال قبل زمین پر پانی مائع شکل میں تبدیل ہوا  3.7  ارب سال قبل پہلی یک خلوی زندگی وجود میں آئی  3.7  ارب سال قبل زمین برف سے ڈھک گئی  (pangola glaciation)  2.5  ارب سال قبل سمندروں اور فضا میں آکسیجن بڑھی  1.6  ارب سال قبل پہلہ خلیہ بنا  جس میں باقاعدہ نیوکلس تھا  51  کروڑ سال قبل  ریڑھ کی ہڈی والے جانور سمندروں میں نمودار ہوئے  42  کروڑ سال قبل زمینی پودے اور سمندروں میں کورل ریف نمودار ہوئے  40  کروڑ سال قبل جنگلات نمودار ہوئے    38  کروڑ سال قبل زمین پر ایک دن بائیس گھنٹے کا ہوا  38...

Urdu Story. Bewi Ki Bestar Par Tazleel. Insult Of Wife In Bed Room.

Urdu Story.  Bewi Ki Bestar Par Tazleel. Insult Of Wife In Bed Room. بیوی کی بستر پر تذلیل لینہ حاشر برسوں سے رابعہ کے چہرے کی رونق ماند پڑتی جاتی تھی۔ یوں لگتا تھا کہ اس کے رخ پر صرف خزاں کا موسم ٹھہر گیا ہے۔ اٹھائیس برس کی عمر کہنے کو کیا ہے پر اتنی سی عمر میں اس کی جوانی ڈھل گئی تھی۔ آنکھیں ویران تھیں، عارض اجاڑ تھے۔ وہ سر تا پا پت جھڑ کا کمزور پیلا پتہ دکھائی دیتی تھی۔ مسکراہٹ کی نئی کونپلیں ہونٹوں پر نمودار ہونے کا نام نہ لیتی تھیں ۔ آنکھوں کے گرد حلقوں کی حدود لا محدود ہوئی جاتی تھیں۔ جھنجھلاہٹ، تناو اور راتوں کے جگراتے اس کے اعصاب کو تباہ کر چکے تھے۔ پر کسی کو خبر نہ تھی کہ رابعہ کو کیا غم تھا۔ لاکھ پوچھو پر کسی کی بھی کرید کچھ نہ کھوج پائی۔ سچ کیا تھا وہ تو بس رابعہ دل کے کسی کونے میں چھپائے بیٹھی تھی ۔ دس سال شادی کو بیت چکے تھے۔ ان برسوں میں رابعہ نے امان کی عادات و اطوار کو حفظ کر لیا تھا۔ لیکن امان نے اس کو سمجھنے، کھوجنے کی زحمت کبھی نہ کی تھی۔ وہ ایسی کتاب کی مانند تھی جس کو بغیر پڑھے گھر کے کسی کونے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ جس کے اوراق ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ چسپاں رہتے ...

Urdu Love Story. There Is Girl Behind Every Successful Boy.

Urdu Love Story. There Is Girl Behind Every Successful Boy. Urdu Love Story 2022. Love And Success ‏ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے!!!  صدیوں پرانی بات ہے دو لڑکیوں کو اپنے کالج کے ایک لڑکے سے عشق ہوگیا لیکن دونوں ہی اپنے پیار کا اظہار نہیں کرپاتی تھیں اس کی وجہ یہ تھی کہ لڑکا بہت پڑھاکو تھا ہر وقت کتابوں میں کھویا رہتا تھا دونوں بن سنور کر اس کے آس پاس سے گزرتیں ‏لیکن وہ ان کی طرف دیکھتا بھی نہیں تھا ایک دن وہ لڑکا درخت کے نیچے بیٹھا کتاب پڑھ رہا تھا  تو دونوں نے ارادہ کرلیا کہ اسے جا کر آئی لو یو بول دیں گی لیکن ہمت نہیں پڑ رہی تھی آخر کار فیصلہ ہوا کہ دونوں محبت بھرا خط لکھ کر پتھر میں لپیٹ کر ایک ساتھ اس کی طرف پھینکیں گی جس کا لیٹر  ‏کھول کر پڑھ لیا بس اسی کا محبوب بنے گا دونوں نے ایک ساتھ اپنا محبت نامہ پھینکا ایک بے چاری کا منزل تک پہنچا ہی نہیں اور دوسرا درخت پر ایک سیب کو جالگا، سیب اور لو لیٹر ایک ساتھ نیچے گرے بس فرق یہ تھا کہ سیب سر پر گرا اور لیٹر سائیڈ پر جا گرا جس لڑکی کا لولیٹر تھا وہ بہت خوش ہوئی   ‏لیکن ارے یہ کیا ہوا لڑکا...

Imran Khan Sexiest Remarks about Maryam Nawaz Sharif and Panjab Culture

Imran Khan Sexiest Remarks about Maryam Nawaz Sharif and Panjab Culture By Zabeehullah Balaggan. میرے انتخابی حلقے میں 2005 کے بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک منتخب چیئرمین سے میرے اختلافات ہوگئے ۔ بات بندوق گولی تک جا پہنچی ۔ 2008 میں میری چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب ضیافت ریسٹورنٹ ایم ایم عالم روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ شادی میں سات آٹھ سو لوگ مدعو تھے ۔ میں ہر مہمان کو مرکزی دروازے پر خوش آمدید کہہ رہا تھا ۔ اسی دوران میں نے اس چیئرمین کو دیکھا جس کے ساتھ دشمنی عروج پر تھی ۔ وہ اپنے گن مینوں کے ساتھ گاڑیوں سے اترا ، میں حیران ہوا کہ یہ یہاں کیسے پہنچا ؟ وہ میرے قریب آیا گلے لگا اور کہا “ ذبیح اللہ ! دشمنی اپنی جگہ پر موجود ہے مگر بہنیں بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ، تم نے مجھے نہیں بلایا کوئی بات نہیں مگر میں اپنی بہن کو پیار دینے آیا ہوں “  کبھی کبھی مجھے لگتا ہے عمران خان میری دھرتی کی اخلاقیات اور رسم و رواج کی ابجد سے بھی واقف نہیں ۔ کہنے کو وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ۔  اللہ انہیں ہدایت دے ۔  ذبیح اللہ بلگن Imran Khan Sexiest Remarks about Maryam Nawaz Shari...

Sri Devi. Remembering Sri Devi On her 4th Anniversary. Urdu Info

 Sri Devi. Remembering Sri Devi On her 4th Anniversary. Urdu Info  by Kashif Grami بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے چار سال بیت گئے، اداکارہ سری دیوی دو سال پہلے  24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے  بالی ووڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیاتھا۔ سری دیوی کے مداح تین سال گزرنے کے باوجود ان کی موت کو بھلا نہیں پائے ہیں۔ Life Story Of Sri Devi In Urdu. سری دیوی کی ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں او ر بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔ سری دیوی کا اصلی نام شریماینگر تھا ۔ ان کی پیدائش ۱۳؍ اگست 1963ء میں ٹامل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے صرف چار سال کی عمر میں ایک ٹمل فلم میں کام کیا تھا۔ فلم ’’ سولہواں ساون ‘‘ کے ذریعہ سے سری دیوی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ لیکن باکس آفس پر ناکام ثابت ہونے پر انہوں نے تلگو فلموں میں کام کرنا شروع کیا ۔ اور 1983ء میں ہندی فلم ’’ ہمت والا ‘‘ کے ...

Actress Neloo, Suicide Attempt By Pakistan Actress Nilo. Urdu Story.

 Actress Neloo, Suicide Attempt By Pakistan Actress Nilo. Urdu Story. اداکارہ نیلو کی خود کشی کی کوشش 11 فروری 1965 کو افروایشیائی سیمینار کے مندوبین کیلئے لاہور میں سرکاری طور پرایک ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے منتظم، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نےنیلو کو شو میں رقص کرنے کیلئے کہا۔ اس نے انکار کیا تو گالیاں دیں اورڈرایا دھمکایا ۔ اس بے عزتی پر نیلو نے بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں کھالیں۔ بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹر کئی دن کی کوششوں سے نیلو کی جان بچانے میں کامیاب رہے  فلمی صنعت نے اس واقعہ پر احتجاجاََ ایک دن کی ہڑتال کی۔ حبیب جالب نے نظم ’’نیلو‘‘ لکھی۔ جس کا پہلا بند یہ تھا ۔۔۔ توکہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے تجھہ کو انکار کی جرأت ہوئی تو کیونکر سایۂ شاہ میں اس طرح جیا جاتا ہے؟ مشہور رائٹر، ڈائریکٹر اور فلم ساز ریاض شاہد نے نیلو کی جرأت اور عزتِ نفس کو  یوں خراجِ تحسین پیش کیا کہ اسے شادی کی پیشکش کر دی، اور وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ریاض شاہد نے 1969 میں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی پر اپنی مشہور فلم ’’ز...

Maulana Sami Ul Haq And Madam Tahira Of Islamabad. Sex Scandal

 Maulana Sami Ul Haq And Madam Tahira Of Islamabad. Sex Scandal  "میرے شہر کے معززین کو میرے شہر کے طوائفوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا" نواز شریف کے دور حکومت میں ایک دن سینیٹ میں مولانا سمیع الحق نے شریعت بل پر دھواں دھار تقریر کی اور نوازشریف کی حکومت گرانے کی دھمکی دیتے ہوئے آئی جے آئی سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔ اگلے دن ملک کے ایک بڑے قومی اخبار کے فرنٹ پیج پر ایک خبر چھپ گئی جس میں اسلام آباد کی رہائشی " میڈم طاہرہ " کا انٹرویو چھپا تھا جو اسلام آباد میں عیاشی کے اڈے کی روح رواں تھی۔ میڈم طاہرہ نے اپنے انٹرویو میں ہوشربا قسم کے انکشافات کر ڈالے۔ اس انٹرویو میں میڈم طاہرہ نے ایک طرف بہت سے سیاستدانوں کا نام لئے بغیر انہیں اپنے " مستقل گاہک " قرار دے دیا اور دوسری طرف یہ بھی کہہ دیا کہ مولانا سمیع الحق اس کے مستقل گاہکوں میں سے ایک ہیں اور ' مردانہ قوت ' سے مالا مال ہیں۔ میڈم طاہرہ نے یہ بھی بتایا کہ مولانا سمیع الحق جنسی عمل کے دوران ایک خاص پوزیشن پسند کرتے ہیں جس کےلیے اس اخبار نے " سینڈوچ " کی اصطلاح استعمال کی اور بعد میں مولانا کیلئے ...

Who Was Saadat Hassan Manto? Urdu Bio Of Saadat Hassan Manto

 Who Was Saadat Hassan Manto? Urdu Bio Of Saadat Hassan Manto. Sadaat Hassan Manto Kon Tha? آج سعادت حسن منٹو کی برسی ہے۔ سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو سمرالہ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد غلام حسن منٹو قوم اور ذات کے کشمیری امرتسر کے ایک محلے کوچہ وکیلاں میں ایک بڑے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ اور لدھیانے کی کسی تحصیل میں تعینات تھے اے حمید کہتے ہیں کہ یہ کوئی اڑتیس برس ادھر کی بات ہے۔ ایک دبلے پتلے چھریرے بدن کے لڑکے نے مسلم ہائی سکول امرتسر میں ایک اودھم سا مچا رکھا تھا۔ اس کے ہم جماعت جب اسے ’’ٹومی‘‘ کہہ کر پکارتے (جو لفظ منٹو کی انتہائی بگڑی ہوئی شکل ہے) تو اس کی کشتی نما آنکھوں سے کھٹی میٹھی شرارتیں جھلکیاں لیتی نظر آتیں۔ گوراچٹا رنگ، ذرا کھلتی ہوئی پیشانی، کتابی چہرہ، باچھیں کھلی ہوئی سی، ناک کی پھنگی پرتل کا نشان (اگرچہ وہ ناک پر کبھی مکھی بھی بیٹھنے نہیں دیتا تھا) وہ اکثر سفید پتلون نما پاجامہ قمیض یا کھدر کا کرتا پہنے اپنے نئی سائیکل اور مودی کیمرہ لئے سکول کے آس پاس پھرتا رہتا۔ وہ سکول کے متعلق نت نئی خبریں ایجاد کرتا اور موٹے موٹے شلجم کے ٹکڑوں پر کاپنگ پنسل سے لکھے ...

Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa

 Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa ایک تحریف شدہ منقول قصہ By Adnan Kakar. ایک پٹرول والا  تھا جو 100 روپے میں لیٹر بیچتا تھا  اسے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن بادشاہ کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا  سکتا تھا۔  تو وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت مجھے پٹرول کے 110 روپے کرنے ہیں۔  بادشاہ نے کہا کہ 300 کا کر دو  پٹرول والے نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گا  بادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو. میرے بادشاہ ہونے کا کیا فائدہ۔تم اپنا منافع دیکھو اور پٹرول 300 ​​روپے کا کر دو  اگلے دن اس نے پٹرول کی قیمت 300 روپے کر دی، شہر میں کہرام مچ گیا لوگ  بادشاہ کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ  پٹرول والا ظلم کر رہا ہے  300 روپے کا لیٹر بیچ رہا ہے  ۔ بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں  پٹرول والے کو پیش کرو ،وہ جیسے ہی دربار میں پیش ہوا بادشاہ نے غصے سے کہا، تم نے مجھ سے پوچھے بغیر قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو۔   تم کل سے آدھی قیمت پ...