Russia, Russian Languages And Russian Demography. Urdu Info About Russia. روس کی آبادی اور روسی زبان روس کی آبادی 14 کروڑ 65 لاکھ سے کچھ کم ہے- روس کا شمار دنیا کے دس سب سے کثیر آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے- لیکن پچھلے چند برسوں میں ہمارے ملک کی آبادی میں سالانہ 7 تا 8 لاکھ افراد کی کمی ہونے لگی ہے- پاکستان اور بھارت کی طرح روس بھی کثیر قومی ملک ہے- یہاں ایک سو سے زیادہ قوموں سے تعلق رکھنے وانے لوگ آباد ہیں- قومی گروپوں کا تقریبا ً آدھا حصہ ایسی قومی اقلیتیں ہیں جو دس ہزار افراد سے کم ہیں- روس کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں جو قومیں آباد ہیں یعنی چوکچی، نینیتس، نیو اور دومان، ان کی تعداد چند سو سے ایک ہزار افراد تک ہے- 20 ویں صدی تک ان کی اپنی رسم تحریر نہیں تھی- لیکن روسی ماہرین لسانیات نے ان کی قومی رسم تحریر وضع کرنے میں مدد کی تھی اور ان قوموں کے لوگوں کو اپنی مادری زبان میں اخبارات شائع کرنے، کتابیں لکھنے اور بچوں کو پڑھانے کا موقع ملا- روس میں آباد قومیں اپنی اپنی زبان بولتی ہیں- مگر روس کی سرکاری زبان روسی ہے- یہ ہمارے ملک کے 80 فی صد باشندوں کی مادری زبان ہے جو قوم کے روسی ہیں- ...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.