Afghanistan Aryana. Ghandhara Grave Culture And Aryana. History 🌲 💓 افغانستان آریانہ 💓 🌲 یونانی جغرافیہ دانوں اور مورخین کے مطابق آریانہ قدیم افغانستان ، خراسان اور شمال مغربی ہند کے علاقوں پر مشتمل ایک وسیع ریاست تھی ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدیں پھیلتی اور سکڑتی رہیں لیکن آریاوں کا مرکز یہی علاقے رہے ۔ حقیقت میں یہی آریاوں کی سرزمین تھی اور اسے آریانہ کہا جاتاتھا ۔ اس علاقے کا سب سے پہلا تذکرہ آریاوں کی مذہبی کتاب رگ وید میں ملتا ہے ۔ جس کے بھجنوں میں اس علاقے کے دریاوں ، دریائے کابل ، دریائے سوات اور دریائے گومل کا تذکرہ ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ آریا یہاں ہزاروں سال پہلے آباد تھے ۔ ہسٹوریکل سوسائٹی آف افغانستان کے مطابق آریا یہیں سے مشرق و مغرب میں پھیلے ۔ہسٹوریکل سوسائٹی آف افغانستان کے مطابق آریانہ کی تاریخ 3 ہزار قبل مسیح سے شروع ہو کر 997ء عیسوی تک جاتی ہے جب مملکت غزنویہ وجود میں آئی ۔ آریانہ ہی وہ خطہ ہے جہاں سے گندھارا تہذیب پروان چڑھی ۔اس علاقے میں جو آثار ملے ہیں انہیں گندھارا کی گورستانی تہذیب (Gundhra Grave Culture کا نام دیا گیا ۔ آریاوں کی قدیم...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.