Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Parenting

Don't Take Your Children To Your Office. Urdu Attitude Blog For Employees.

 Don't Take Your Children To Your Office. Urdu Attitude Blog For Employees. جب کسی سرکاری دفاتر میں جاؤ تو اپنے پانچ سے دس سال کے بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں، اگر لے جانا مجبوری ہے تو پھر وہاں سر سر کر کے زیادہ جھکے نہ اور نہ زیادہ منت سماجت کریں۔ بچے پر بُرے اثرات پڑتے ہیں۔ یقین کریں وہ آپ کے ایک ایک لفظ پر اور آپ کی باڈی لینگویج، ہاتھوں انگلیوں اور آنکھوں تک پر غور کررہا ہوتا ہے۔ بھیا پاکستان کا سسٹم عجیب ہے آفسرز کو بھی چاہیے کہ جب کو سائل اپنا مسلہ لے کر آئے اور اُس کے ساتھ بیٹا یا خاص تو پر بیٹی ہو اُس سائل کا کام چاہے کرے یا کام نہ کرے مگر اُسے مسکراہ کر تھوڑی سی عزت دے دے، نرم لہجے میں نرمی ہو، کرسی بھی دے دے۔ اکیلا آئے تو بعد میں بدلہ اتار لیا کرے۔ بچوں کا باپ ان کا ہیرو ہوتا ہے، آپ اپنی تھوڑی سی فرعونیت یا روح کی تسکین کے لیے اس کا ہیرو مارنے کی کوشش کرتے ہو۔ سوچیں کوئی آپ کے سامنے آپ کے فلمی یا کھیل ، ادب یا مذہب کے ہیرو کو کچھ کہے تو آپ کیا کریں گے۔ باپ تو بچے کا مکمل آل ان ون ہیرو ہوتا ہے اس کمزور سے بچے کے سامنے ان کے والدین کو زلیل و خوار نہ کیا کریں۔ بہت شکریہ