Skip to main content

Posts

Showing posts with the label How To Urdu

How To Be Popular And Famous On Facebook. Urdu Blog about Facebook Fame.

 How To Be Popular And Famous On Facebook. Urdu Blog about Facebook Fame. By Muhammad Amir Meer. How To Be Popular On Facebook? Urdu Blog اگر آپ فیس بُک پہ مشہور نہیں ہو رہے تو نسخات پیش خدمت ہیں۔  آپ مرد ہیں اور اپنی اوریجنل شناخت سے لکھنا چاھتے ہیں تو فیس بُک پہ پڑھنے والے اکثر محروم قسم ہیں تو مثلا یہ لکھیے کہ اصل چیز تو محبت ہے پیسہ تو آنی چیز ہے۔branded چیزوں میں کچھ نہیں رکھا۔چونکہ پڑھنے والی اکثریت ذرا ہینڈ ٹو ماؤتھ قسم کی ہے۔افورڈ نہیں کرتی تو یہ بات بڑی پسند آئے گی۔سستی جذباتیت بھی ہمارے ہاں املی کی طرح بکتی ہے۔پاپولر سٹانس کا دوپٹہ پکڑے رہنا لازم و ملزوم ہے کیونکہ یہ بھی فینسی دوپٹے کی طرح بکتا ہے۔یاد رہے کہ پاپولر سٹانس میں تھوڑا سا مذہب کا تڑکہ مزہ دو بالا نہیں سہ بالا کر دیتا ہے۔زیادہ مذہب کا تڑکا مت لگائیے گا کیونکہ بوتے مولوی بھی ایک حد سے آگے نہیں جا پاتے۔سچ لکھنے یا حقیقت پسند بننے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ والا کام مجھ اور مجھ جیسے چند سرپھروں پہ چھوڑ دیجیئے اور اگر حقیقت ہی لکھنی ہے تو لائیک و کمنٹس کی فکر سے سب سے پہلے خود کو نکالنا لازمی ہے۔مہذبانہ اختلاف رائے کو برداش...

Pakistan, CSS, PMS, Book Reading, Being Liberal and Intellect

 Pakistan, CSS, PMS, Book Reading and Intellect. By Muhammad Wajahat Sultan. In Pakistani Society, everything rational or academic is chagrin, disparaged, and confused with competitive exams or competition, which is the subjective and irrational. Book reading is a lifestyle to broaden the horizon and intellectual honesty in your life. To attach the stereotypes like CSS, PMS Kar rhay hotay loog is liay kitabieen parhtay. This is, believe me, academic dishonesty with own self. To observe that reading books or having an interest in reason and logic is proportional to preparations for competitive exams is a reflection of one’s intellectual scarcity in their own life. To all those who used to ask me and text me, bro, you are preparing for a competitive exam; believe me, if you read and develop habitués of reading for some competitive exams, this would be sheer injustice with your intellectual crisp. In Pakistan being liberal, logical, reader, writer, and critical thinker is labeled and ...

CNC Machines Prices and Assembling In Pakistan. Urdu Tech

CNC Machines Prices and Assembling In Pakistan. Urdu Tech blog By Spider.   غیر ملکی پاکستانیوں سے کیسے اربوں ڈالر چھاپ رہے ہیں آجکل ہر بندہ  CNC  مشین لگا رہا ہے جو مارکیٹ میں 40 ہزار سے لے کر  20 لاکھ روپے تک بیچی جا رہی ہے  CNC  مشین 3 حصوں پر مشتمل ہے ایک کارڈ جس میں اسکی پروگرامنگ ہوتی ہے جو اگر پارٹس میں خریدیں تو صرف چند ہزار میں مل جاتی ہے اور یہی کارڈ پوری  CNC مشین کا سب سے ضروری حصہ ہے اسے کسی بھی  5 ہزار والے کیمپوٹر کے ساتھ لگا کر سارے کام لئے جا سکتے ہیں دوسرا حصہ اس کا فریم ہے جو کسی بھی خراد اور ویلڈنگ والے سے انتہائی سستے داموں بنوایا جا سکتا ہے اس میں 3 یا 4 اطراف ایکسس لگے ہوتے ہیں جو آسانی سے بن سکتے ہیں اس کا تیسرا سب سے اہم حصہ سپنڈل یا موٹر یا عام الفاظ میں ڈرل ہوتی ہے جو اسے سافٹویئر ہدایت دیتا ہے وہ وہاں سے بٹ کے ذریعے کٹنگ یا کھدائی کرتی جاتی ہے Cnc  مشین کو چلانا اور اپریٹ کرنا گرافکس ڈیزائنر کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے کیونکہ آٹو کیڈ، اڈوبی السٹیٹر چلانے والے اسے 2 گھنٹوں میں چلا سکتے ہیں یہ چند ہزار روپے کی مشین...

How Hard It Is To Get Driving License In Ukraine. Urdu Article

 How Hard It Is To Get Driving License In Ukraine. Urdu Article  ڈرائیونگ لائسنس  یوکرائن میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ سے گزرنا ہوتا ہے ، سب سے پہلے سائکاٹرسٹ اور نارکوٹکس والے ڈاکٹروں سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے  پھر آنکھوں کا چیک اپ ، کانوں کا چیک اپ ، ٹانگوں کا چیک اپ، بازوؤں کا چیک اپ اور دل کا کارڈیو گرام ہوتا ہے  جب یہ سارے سرٹیفکیٹ مکمل ہو جاتے ہیں تو پھر میڈیکل بورڈ کا سربراہ کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو دو سال کے لیے کار آمد ہوتا ہے  اس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کسی بھی ڈرائیونگ سکول میں داخلہ مل جاتا ہے ، دو ماہ تھیوری اور ایک ماہ پریکٹس کے بعد ڈرائیونگ سکول سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اور پھر ڈرائیونگ اتھارٹی کا انسپکٹر آپکے ساتھ بیٹھ کر پریکٹیکل امتحان لیتا ہے اور اگر پاس کر دے تو ایک مہینے کے بعد لائسنس مل جاتا ہے جو دو سال تک چلتا ہے  اگر دو سال کے اندر پانچ سے زیادہ مرتبہ کوئی وائلیشن ہوں تو اپکو دوبارہ امتحان پاس کرنے ہوتے ہیں ، اگر پانچ یا پانچ سے کم وائلیشن ہوں تو اپکو دس سال کے لئے ...

How To Get Rid Of Depression And Anxiety? Urdu Health Article

How To Get Rid Of Depression And Anxiety? Urdu Health Article. آپ ڈپریشن میں ہیں؟ بہت پریشان ہیں؟ تو۔۔ کل جب سو کر اٹھیں گے تو سب سے پہلے اپنا بستر خود ٹھیک کریں۔  اگر آپ مرد ہیں تو اپنے بال کٹوائیں اور شیو بنوائیں۔  گندے لباس کی بجائے صاف لباس پہنیں،  اگر دو ہی سوٹ ہیں تو روزانہ دھو کر صاف لباس پہنیں۔  کچھ دنوں تک ان تین کاموں کی روٹین بنائے رکھیں۔ پھر کچھ مزید کام کرنا شروع کریں جیسا کہ؛  سونے سے اٹھنے کے بعد شاور ضرور لیں روز رات کو سونے کا اور صبح جاگنے کا وقت سیٹ کریں۔ اور اس پر عمل کریں کھانا چاہے ایک نوالہ کھائیں مگر وقت پہ کھائیں ایک کتاب اور ڈائری لیں۔ کتاب کا ایک صحفہ روزانہ پڑھیں۔ اور ڈائری میں روز اپنی ایک اچھی بات نوٹ کریں وہ بات جو آپ کو خود میں بہت پسند ہے۔ اگر کچھ بھی پسند نہیں ہے تو آپکا دماغ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔ کوشش کریں یہ آپ کو سچ بتائے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ کوئی فزیکل گیم یا مشقت شروع کریں۔ یاد رہے!  روٹین لائف ڈپریشن سے نکلنے کی طرف اٹھا پہلا قدم ہے۔ کیونکہ ڈپریشن ہمارے دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو کہ روٹین کو سیٹ کرتا ہے۔...

Leadership Qualities. Urdu Article about Leadership

 Leadership Qualities. Urdu Article about Leadership. Leadership in Genes. Genetics and Leadership Explained In Urdu. موروثیت ایک حقیقت ہے۔  خاندانی خصوصیات انگلی نسلوں کو منتقل ہوتی ہیں۔ جس طرح ذہین، تنومند اور ٹیلنٹڈ خاندان ہوتے ہیں اسی طرح لیڈر شپ کی خصوصیات بھی موروثی ہوتی ہیں۔  عوام کو متوجہ کر لینا محض کوئی فن نہیں جسے سیکھ کر کوئی بھی یہ کر لے، یہ قدرتی صلاحیت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اچھی زبان اور تقریر کی صلاحیت کے بغیر بھی کامیاب لیڈر ہوتے ہیں۔ شاعر شاعری کیے بغیر نہیں رہ سکتا، مصور نقش کاری کیے بنا نہیں رہ سکتا اور لیڈر، لیڈر شپ کے بنا نہیں رہ سکتا۔ یہی دنیا کا نظام ہے۔  قیادت کے خطرات کو ایک لیڈر جس طرح دعوت دیتا ہے وہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اس راہ کا ذہنی تناؤ برداشت کرنا کوئی آسان بازی نہیں۔ خصوصا پاکستان میں جہاں بادشاہ گر لیڈر کی جان کے درپے رہتے ہیں۔   لیڈر شپ کی صلاحیت جہاں جس میں ہو، پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔ اگر خاندانی قیادتوں کے علاوہ لیڈر شپ نظر نہیں آ رہی تو وہ ہے بھی نہیں۔ قائد اعظم اور عمران لیڈر خاندانوں سے نہیں تھے مگر ان میں یہ صلاحی...

Save Chat Data In Case WhatsApp Number Change

 How to save and transfer Chat/ Data in case of WhatsApp Number Change .  Urdu How To blog. اپنا نمبر تبدیل کرکے بھی واٹس ایپ پر کانٹیکٹ اور چیٹ ڈیٹا محفوظ رکھا جاسکتا ہے اس کیلئے سب سے پہلے تو فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد پروفائل پر جاکر سیٹنگز مینیو کو اوپن کریں۔ وہاں اکاؤنٹس آپشن پر جائیں اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندراج کریں۔ واٹس ایپ کی جانب سے نئے نمبر کی تصدیق کی جائے گی اور پھر پرانے نمبر کی جگہ دے دی جائے گی۔ جب آپ کا فون نمبر تبدیل ہوگا تو کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔ اس فیچر کے باعث چیٹس، میڈیا فائلز اور دیگر تمام ڈیٹا برقرار رہے گا اور ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ فون نمبر بدلنے میں بس چند منٹ ہی لگتے ہیں Pashto Times Urdu Tech Blogs How To Save WhatsApp Data Step By Step? Save Data/ Chat History before Changing WhatsApp Numbet. I want To Change WhatsApp Number, How to transfer my chat, Media Files to new number. How to save WhatsAp...

Ripple Effects of Walk on Health. Urdu Research Article on Walk.

  Ripple Effects of Walk on Health. Urdu Research Article on Walk. اگر واک کرنا روزانہ کا معمول نہیں بنا پائے تو وِیک اینڈ کے دو دنوں میں ہی سہی، خوب لمبی واک مار لیا کریں۔ دورانِ خون والی گاڑی کے ایکسلریٹر پر دباؤ بڑھا کر اس گاڑی کو بھگانا ضروری ہے۔ خون کو بدن کی نس نس تک پہنچانا صحت کی طرف لوٹ جانا ہے۔ خون میں جگہ بہ جگہ گانٹھیں پڑ جاتی ہیں، بلڈ کلاٹس کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ واک کرنے سے ٹوٹتے ہیں۔ دماغ کی باریک ترین شریانوں تک خون پہنچتا ہے تو طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے، ڈیپریشن چھٹ جاتا ہے، صحت مند، مثبت، اور تخلیقی خیالات کی یلغار سی ہونے لگتی ہے۔ مُوڈ یکسر بدل جاتا ہے۔ مسائل کے نت نئے حل نظر آنے لگتے ہیں، اور چڑچڑاہٹ جاتی رہتی ہے۔ گھر بھر میں یہ فضا استوار کریں۔ پیدل چلنے یا تھوڑی دیر بیڈ منٹن وغیرہ کھیلنے جیسی ایکٹوٹی کو خوب celebrate کر کے یوں انجام دیں جیسے یہ بہت ضروری (unavoidable) کام ہو جس بِنا آپ کا گذارا ممکن نہیں۔ نتیجتاً آپ دیکھیں گے کہ گھر میں جھگڑے کم ہو جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے الجھنے کی بجائے، ہنسی خوشی اور جوش و خروش والی فضا پیدا ہوتی ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں پیدل...

Cyber Attack On NADRA, NBP and FBR.,

 Cyber Attacks on NADRA, FBR, National Bank Of Pakistan and Pakistan weak Cyber Security System. Urdu Tech Blog نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہو گیا۔  یعنی اب کوئی بھی آپ کا سی این آئی سی نمبر اور فنگر پرنٹس استعمال کر کے موبائل سم نکلوا سکتا ہے یا آپکے اے ٹی ایم تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور آپکے نام پر ووٹ بھی ڈال سکتا ہے۔  ایف بی آر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا یعنی کوئی بھی آپ کے ٹیکس ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، آپکی نجی مالی معاملات کے بارے میں جان سکتا ہے اور آپکو بلیک میل بھی کر سکتا ہے   نیشنل بینک کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا یعنی تمام سرکاری اکاونٹوں میں ہونے والا لین دین، سرکاری ملازمین کی تنخواہ، مراعات وغیرہ ہیکرز کے علم میں آ گئیں۔ ان معلومات کا متعدد طریقوں سے غلط استعمال ہو سکتا ہے۔  ملک کے تین اہم نجی بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہو گیا یعنی بڑے کاروباری اداروں اور شہریوں کے کاونٹس کی تمام معلومات ہیکرز کے علم میں آ چکی ہیں۔ ایسی معلومات کسی کے علم میں آنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔  دراصل یہ ہے ففتھ جنریشن وار فیئر۔ یعنی انفارمیشن کی چوری۔ اور چوری شدہ تمام ...

Who Is Mubarshir Rehmani? Urdu Info

 Who Is Mubashir Rehmani?.  Info about Top Computer Researcher From Pakistan. What Mubashir Rehmani Did?  "ٹاپ کمپیوٹر سائنس ریسرچر" (ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی) کلیری ویٹ اینالیٹکس (clarivate analytics)  نے پاکستانی کمپیوٹر سائنٹسٹ ڈاکٹر مبشر رحمانی کو دنیا کے ایک فیصد بہترین محققین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کے میدان میں یہ اعزاز نوبل پرائز جیسی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مبشر کو بہترین تحقیقی مقالوں کی بنیاد پر اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا۔ ہر سال کلیری ویٹ دنیا کو درپیش مسائل پر کام کرنے والے محققین اور تخلیقی مضامین کی ایک فہرست جاری کرتی ہے۔ تازہ فہرست میں 26 نوبل انعام یافتہ افراد سمیت 21 شعبوں میں 6 ہزار 400 محققین بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے بہترین تحقیقی مقالوں کے حوالے دیے جاتے ہیں تاکہ محققین، سائنسدان اور طلبہ و طالبات تازہ مضامین اور مختلف شعبوں میں نئی پیش رفت سے مستفید ہوسکیں۔ کلیری ویٹ کی تازہ فہرست میں پاکستانی نوجوان ڈاکٹر مبشر رحمانی کا تعارف، اس دہائی کے سب سے زیادہ اثر انگیز کمپیوٹر سائنٹسٹ کے طور پر درج ہے اور ان کے...

Do It Before Selling Your Smartphone

What To Do before Selling Smartphone? Do it Before Selling Your Mobile. کسی وجہ سے موبائل فون بیچنا مجبوری ہو، تو آپ مندرجہ ذیل طریقے کار سے اپنے ڈیٹا کو ہمیشہ کے لیے  unaccessible  بنا کر محفوظ طریقے سے موبائل مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں. 1 سب سے پہلے موبائل کو فیکٹری ریسیٹ کیجیے 2 اب اسے فریش اسٹارٹ کرکے HD ویڈیو موڈ اسٹارٹ کیجیے اور ویڈیو آن کرکے ٹی وی کے سامنے رکھ دیجیے۔ اب موبائل (موشن) ویڈیو بنائے گا اور تیزی سے میموری کو بھرے گا۔ 3  آپ نے وقفے وقفے سے پرانی ویڈیو سیو کرکے نئی بنانی ہے 4 آپ اس وقت تک، اتنی ویڈیوز بناتے رہیں جب تک میموری تقریباً 99.99 فیصد تک یا مکمل بھر جائے 5  اسکے بعد اس موبائل کو پھر سے فیکٹری ریسیٹ کردیجیے 6 اب یہی پورا پراسس یا سائیکل کم سے کم تین سے پانچ بار دہرائیے۔ تسلی کے لیے چاہیں تو پراسس اس سے بھی زیادہ بار دہرا سکتے ہیں جیسے کہ سات یا آٹھ بار اب آپ محفوظ ہیں کوئی کتنا بھی بڑا ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر ہوگا، وہ پچھلی کاپیاں ہی ریسٹور کرتا رہے گا جو کہ فضول ویڈیوز ہوں گی جو آپ نے آخر میں بطور ڈمی ڈیٹا موبائل میں چھ سات بار بھری ہیں آپ کے اصل...