Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Al Beruni

Muslim Scientists. Reality Exposed By Parvez Hodbhai

 Reality Of Muslim Scientists Exposed By Parwez Hoodbhai. Urdu Article about Muslim Scientists. ” جب عربوں نے ایران، شام، مصر، شمالی افریقہ اور ہسپانیہ کے ملک فتح کیے تو ان قدیم تمدنوں کی علمی، فنی، سیاسی اور اقتصادی روایات ان کو ورثے میں ملیں۔ ان تمدنوں کو انسان کے زمانہ جاہلیت سے تعبیر کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ہمارے مورخین تاریخ تمدن سے ناآشنا ہیں یا شائد انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان تمدنی روایات کا ذکر کیا گیا تو مسلمانوں کے کارنامے ماند پڑ جائیں گے“۔ ( اقبال کا علم الکلام)   ” وہ چیز جسے ہم ”عرب تمدن“ کے نام سے یاد کرتے ہیں، اپنی ایجاد، اصولی ساخت، یا اہم نسلی خصوصیات یعنی کسی اعتبار سےبھی عربی نہ تھا۔ اس میں عربوں کا خالص حصہ لسانیات اور کسی حد تک الہیات میں  تھا۔ ورنہ عربی خلافت کے تمام زمانے میں علم و تہذیب کے نمایاں مشعل بردار شامی، مصری، ایرانی وغیرہ نظر آتے ہیں۔ جو یا مسلمان ہو گئے تھے یا یہودی اور نصرانی رہے اور عربوں کی حکومت میں اس  طرح کی  خدمات انجام دیں  جیسے فاتح رومیوں کے زیرنگین آ کر یونانیوں نے کی تھیں۔ عرب کے اسلامی تمدن کی تہہ وہ  ارامی اور ایرانی تمدن ت