Bajaur Guloona, Pashto Song. Lar Sha Pekhawar Ta Folk Song Lyrics Exolained. Bajawar Guloona By Sarwar Khattak شاعر محمد سرور خٹک اس مصرعے "فرحت پہ تبئی تور د باجوڑ گلونہ” کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے درجِ ذیل دلچسپ داستان رقم کرتے ہیں: "یہ غالباً 1958ء کی بات ہے کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول درگئی میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اُن دِنوں ہماری رہائش درگئی ریلوے سٹیشن کے قریب خارکئی نامی گاؤں میں تھی۔ مَیں اپنے چچا زاد میاں امان الملک کے ساتھ باجوڑ میں اُس کے ایک دوست کے ساتھ ملنے کی خاطر گیا۔ زیادہ وقت گزرنے کی وجہ سے مجھے خاص گاؤں کا نام تو یاد نہیں، البتہ اتنا یاد ہے کہ اس علاقہ کو "لغڑئی” کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ میرا چچا زاد اس وقت اپنے میزبان کو کاکاجی کے نام سے پکارتا تھا۔ سہ پہر کو ہم سیر کے لیے ایک پہاڑی کی چوٹی پر چڑھ گئے۔ جسے اس وقت "کمر سر” کے نام سے یاد کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی کی دوسری طرف کا علاقہ افغانستان کونڑ صوبہ سے تعلق رکھتا ہے۔ رات کو کھانے کے بعد "کاکاجی” نے "فرحت پہ تبئی تور د باجوڑ گلونہ” مصرعے کے بارے میں پس منظر بیا...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.