How Hotels Business Started In France? By Dr. Muhammad Shehzad. اٹھارویں صدی میں فرانس میں ریستوران قائم ہونا شروع ہوئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ فرانسیسی انقلاب نے اُمراء کے طبقے کو ختم کر دیا تھا اور وہ اس قابل نہیں رہے تھے کہ تربیت یافتہ باورچیوں کو ملازم رکھ کر اُن سے قِسم قِسم کے کھانے پکوائیں۔ اس کمی کو ریستورانوں نے پورا کیا۔ ہر ریستوران خاص قِسم کے پکوان تیار کر کے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا تھا۔ ریستوران میں کھانے کے آداب ہوا کرتے تھے۔ کھانا آرام سے کھایا جاتا تھا۔ اس کے کئی کورسِز ہوتے تھے۔ مثلاً 15 کورسِز کا ڈِنر ہوتا تھا اور ڈشیں ایک ایک کر کے مہمان کے سامنے لائی جاتی تھیں۔ کھانا ختم کرنے میں دو گھنٹے صرف ہو جاتے تھے لیکن گاہک کھانے کی لذّت سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جہاں سیاسی، سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں آئیں، وہیں کھانا کھانے کی عادات بھی بدل گئیں۔ شہروں میں، جہاں آبادی بڑھی، وہاں پیشہ وروں اور تاجروں کے لیے وقت قیمتی ہو گیا تو اُسے کھانے پر صَرف کرنے کے بجائے پیسہ کمانے پر لگا دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ فاسٹ فوڈ کا زمانہ آیا، جسے لوگ پیٹ بھرنے...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.