Why Cooking Oil Priced Up In Pakistan. Reasons Of Price Hike Of Cooking Oil. Palm Oil Prices In Pak. ☰ کوکنگ آئل مہنگا ہونے کی وجہ پاکستان میں پام آئل کی کاشت کھانا پکانے کا تیل بنانے والے مقبول ترین آئل کی حیرت انگیز داستان پچھلے ایک برس میں وطن عزیز سمیت پوری دنیا میں کھانا پکانے کا تیل المعروف بہ کوکنگ آئل دوگنا تگنا مہنگا ہو چکا۔ 2019ء میں ایک لیٹر تیل کی قیمت 225 روپے تھی۔وہ اب سوا پانچ سو روپے لیٹر تک جا پہنچا ہے۔کوکنگ آئل عام استعمال کی شے ہے۔اس کے مہنگا ہونے سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا اور اس کا ماہانہ بجٹ گڑبڑا جاتا ہے۔ کوکنگ آئل مہنگا ہونے کی بنیادی وجہ پام آئل، سویابین آئل،السی اور سن فلاور یا سورج مکھی کے تیل کی قلت ہے۔یہی تیل دنیا کا بیشتر کوکنگ آئل بناتے ہیں۔ان میں سب سے اہم پام آئل ہے۔ مہنگائی کی وجوہ پام آئل کی قلت یوں ہوئی کہ ملائشیا میں آب و ہوائی تبدیلیوں اور افرادی قوت کی کمی کے سبب اس کی پیداوار گھٹ گئی،جبکہ انڈونیشیا میں اس کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔یہ دونوں ملک دنیا کا 85 فیصد پام آئل پیدا کرتے ہیں...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.