Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu History Blogs

Why General Ayub Khan Decided The Operation Gibraltar?

Why General Ayub Khan Decided The Operation Jibralter?  06 September 1965 Pak India War Blog جنرل ایوب نے آپریشن جبرالٹر کا فیصلہ کیوں کیا؟ نوٹ: 1965 کے جنگ کے حوالے سے مرحوم طارق احمد صاحب کی لازوال تحریر۔ آپریشن جبرالٹر ایک ناقص منصوبہ تھا۔ ثبوت یہ کہ یہ پلان اپنے اھداف یعنی کشمیر پر قبضہ کرنے اور بھارت کو شکست دینے میں ناکام رھا۔ پلان کا یہ حصہ بھی بری طرح فلاپ ھوا۔ کہ اس مداخلت سے کشمیر میں بھارت کے خلاف عام بغاوت شروع ھو جاے گی۔ اور پلان کا یہ حصہ بھی خام خیال ثابت ھوا۔ کہ بھارت اس کے جواب میں پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا۔  اگست کے شروع میں شروع ھونے والا آپریشن جبرالٹر پہلے ھی ھفتے رک گیا تھا  15 اگست کو بھارت نے کارگل اور 28 اگست کو حاجی پیر پاس پر قبضہ کر لیا تھا اور مظفر آباد پر دباؤ بڑھا دیا تھا۔ پاکستان نے اس دباو سے نکلنے کے لیے آپریشن گرینڈ سلام کے ذریعے یکم ستمبر کو اکھنور پل پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کیا ۔ تاکہ بھارت کا کشمیر سے رابطہ کاٹ دیا جاے۔ اور آگے بڑھتے گئے۔ دو ستمبر کو آپریشن گرینڈ سلام کے کماندر میجر جرنل ملک اختر حسین کو حیران کن طریقے سے تبدیل کرک...

Black September And General Zia Ul Haq. Urdu History

Black September And General Muhammad Zia Ul Haq operation against Palestinians In Jordon.  By Mubashar Hassan. بلیک ستمبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردن نے 1970ء میں اسرائیل مخالف فلسطینی فدائیان کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو ضیاء الحق نے مشن ٹریننگ اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی پلان مرتب کیا۔اسی آپریشن کو "بلیک ستمبر‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اس میں 25000 کے قریب معصوم فلسطینی اردن کی افواج اور ضیاءالحق کے ہاتھوں مارے گئے تھے اسلام کے خود ساختہ امیر المومنین ضیاء الحق کا تاریخی پس منظر ناقابل فراموش ہے۔ فلسطینیوں نے جب اسرائیل کو فوجی شکست سے دو چار کیا تو اس وقت کے بریگیڈیئر ضیاء الحق نے 25 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کر کے اسرائیل کی شکست فتح اور فلسطینیوں کو شکست میں بدل دیا۔ اس قتل عام کو تاریخ میں ’’بلیک ستمبر‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی قتل عام کے بعد فلسطینی قیادت کو اردن سے دھکیل کر باہر کر دیا گیا ضیاء الحق 1967ء سے 1970ء تک کا عرصہ اردن میں موجود رہا اور اس وقت وہ بریگیڈیئر تھا۔ اور وہ اردن کی فوج کی تربیت کر رہا تھا 15 ستمبر 1970ء کو برگیڈئیر ضیا الحق کی در پ...

How We Get Pakistan Independent? Urdu Article By Mubashar Hassan

How We Get Pakistan Independent?  Urdu. Pakistan as a Bi Product Of Crimean War In 1856. ہم نے پاکستان کیسے حاصل کیا؟ میرے اندازے کے مطابق پاکستان کا قیام جنگِ کریمیا کا ایک بائی پراڈکٹ (by praduct) ہے۔1856ء میں کریمیا کے مقام پر برطانوی  فوجیوں نے (جنہیں فرانسیسی اوراطالو ی سپاہیوں کی مدد بھی حاصل تھی)بے انتہاجانی اورمالی قربانی دے کر روسی شہنشاہ پیٹر دی گریٹ کی اُس جارحانہ پیش قدمی کوروک دیا تھا۔ جو کہ وہ ترکوں (مسلمان) کے زیر نگیں عیسائی علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے کررہا تھا۔یعنی(جنگ کریمیامیں) عیسائیوں نے بے انتہا جانی اورمالی قربانیاں دے کر ایک ایسے شہنشاہ کو شکست دے کر بھاگنے پر مجبورکردیا جو(بظاہر) عیسائیت کے فروغ کیلئے مسلمانوں کو تباہ وبرباد کررہا تھا (اس واقعے سے قرآنِ پاک کی ایک آیت کریمہ کی اُس تفسیر پر بھی ضرب لگتی ہے جو کہ ہمارے اکثر مولوی صاحبان بہت کثرت سے دہراتے رہتے ہیں کہ عیسائی اوریہودی تا قیامت مسلمانوں کو نقصان ہی دیتے رہیں گے، ان سے فائدے کی امید نہ رکھی جائے،)مگر جنگِ کریمیا کا ایک نقصان بھی ہوا،اور وہ یہ کہ ا س کے بعد روسی افواج نے اپنی فتوحات کے لئے ای...

Weight Loosing Chinese Injections Approved By FDA. Urdu and Pashto Info

Semaglutide Injections ( Ozempic)  Explained In Urdu & Pashto. FDA, US Food And Drug Administration Approved Weight Management Injections Semaglutide (Wegovy)   as Safe and Effective for loosing Weight. Semaglutide  Available As Named Ozempic Injections In Indian and Pakistani Markets. Price Of Ozempic Injections Package In India and Pakistan is about 100 To 130 USD. وزن کم کرنے کے انجکشنز  Semaglutide  خوراک ، غذا اور دوا کے متعلق امریکی ادارے نے مذکورہ چینی  دوا  ( انجکشن) سیما گلوٹائیڈ کی باقاعدہ منظور دی ہے اور اسکا استعمال موثر اور محفوظ قرار دیا ہے یہ دوا موٹاپے کے شکار ان افراد کو دی جاتی ہے جو شوگر ، بلند فشار خون ( ہائی بلڈ پریشر) اور ہائی کولیسٹرول کے شکار ہو   د وزن د کمولو ستني د چاغۍ د کنترول او وزن کمولو نوی درمل سِماګلوټايډ Semaglutide  د امریکا د خوړو او درملو د خوندیتوب ادارې لخوا تائيد شو. دغه درمل هغو خلګو ته چې له چاغۍ سره سره د ويني لوړ فشار يا د شکرې ناروغي او يا هم د ويني لوړ کولسترول ولري ورکول کيږي مؤثر او مح...

Saint Rumwold Story In Urdu.

 Saint Rumwold Story In Urdu. Urdu Info Blog. Saint Rumwold ‏ کو سب سے کم عمر ولی انگلینڈ کے  مانا جاتا ہے۔   یہ صرف تین دن ذندہ رہے، انکے چاہنے والوں کے مطابق آپ پیدا ہوتے ہی بولنے لگے اور تین دن وعظ و نصیحت کے بعد دنیا سے چلے گئے انکے بعد انکی ایک تصویر پینٹ کروا کر خانقاہ میں رکھی گئی۔ اس چھوٹی سی تصویر کی خاص بات یہ تھی ‏کہ اسے صرف پارسا عورت ہی اٹھا سکتی تھی، ہلکا ہونے کے باوجود شوہروں کو دھوکا دینے والی خواتین اسے اُٹھا نہیں سکتی تھیں   پاک دامنی ثابت کرنے کے لئے دور دور سے خواتین  کو یہاں تصویر اٹھوانے  لایا جاتا تھا  بعد میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ تصویر کے ساتھ ایک خفیہ راڈ لگی ‏ہوئی تھی۔ عورتیں خانقاہ والوں کو رشوت دے کر راڈ کھلوا لیتی تھیں، جو عورتیں پیسہ نہیں دے سکتی تھیں یا یہ فراڈ نہیں جانتی تھیں  وہ بھرپور طاقت لگا کر بھی اس تصویر کو نہیں اٹھا سکتی تھیں۔  اس بچے کے نام   پر خوب مال بنایا گیا  عورتوں کی زندگیاں برباد کی گئیں By Zaeem Zulfiqar Saint Rumwold Story In Urdu. Urdu Info Blog. Pashto Times H...

History Of Chital. Urdu Blog about Chitral History in detail

History Of Chitral In Urdu. History Of Chital. Urdu Blog about Chitral History in detail. تاریخ چترال پر ایک نظر  وسط ایشیا کی روسیوں نے جو تعریف کی ہے اس کے مطابق یہ علاقہ ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور کرغزستان پر مشتمل ہے جبکہ اس کی عمومی تعریف میں مذکورہ چار ممالک کے علاوہ قزاقستان، مغربی چین(سنکیانگ)، افغانستان اور منگولیا کا مغربی حصہ بھی شامل ہے۔ اس علاقے کو ماضی میں ترکستان بھی کہا جاتا تھا۔ اس کے مشرق میں واقع سنکیانگ وغیرہ کو مشرقی ترکستان اور مغرب کی طرف علاقوں کو مغربی ترکستان کہتے تھے۔ چترال جو زمانہ قدیم میں بلور کے نام سے موسوم تھا، وسط ایشیا کے جنوب اور جنوب مغرب میں واقع ہے جسے کوہ ہندوکش وسط ایشیا سے جدا کرتا ہے۔ لیکن اس پہاڑی سلسلے میں کچھ ایسے درے ہیں جو چترال کو وسط ایشیا سے ملاتے ہیں۔ یہ درے کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن زیادہ تر آمدورفت درہِ بروغیل (بروغول) اور درہِ دوراہ سے ہوتی رہی ہے۔ قدیم زمانے سے یہ درے وسط ایشیا سے آنے والے مسافروں، تاجروں، حاجیوں اور حملہ آوروں کی گزرگاہیں رہ چکی ہیں۔ درہِ بروغیل (بلندی: 3798 میٹر) چترال کے علاقے بروغیل سے افغانستا...

Pir Baba or Peer Baba. History

Pir Baba Or Peer Baba, Shaikh Sayyed Ali Tarmizi RA Life Story. حضرت شیخنا و امامنا شیخ الاسلام و المسلمین شیخ سید علی ترمذی قدس سرہ العزیز المعروف پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ؛ پیر بابا وہ پیارا نام ہے،جو صوبہ (سرحد) خیبر پختونخوا کے بچے بچے کی زبان پر ہے۔ہر دل آن کی یاد سے سر شار ہے،اور ہر سر ان کا نام سنتے ہی فرطِ عقیدت سے جھک جاتا ہے، صدیاں گزر جانے پر بھی ان کی عقیدت و احترام میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کوئی موسم ہو،کوئی زمانہ ہو، ٹرکوں، بسوں، ویگنوں اور کاروں پر جھنڈے لہراتے ہوئے زائرین بونیر میں ان کی مرقد مبارک کی جانب رواں دواں نظر آتے ہیں، وزیرستان سے چترال تک اور آزاد کشمیر اور ہزارہ سے خیبر اور جلال آباد تک شاید ہی کوئی فرد ایسا ہو جس کا دل پیر بابا کی یاد سے آباد نہ ہو ولادت_ؤ_نسب  حضرت سید علی ترمذی المعروف پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ 908ھ بمطابق 1502ء کو موجودہ ولایت قندوز تحصیل چاردہ علاقہ ترمذ موضوع خواجہ غلطان میں پیدا ہوئے۔اب آپ رحمۃ اللہ علیہ کے والد محترم کے مزار کی وجہ سے اس علاقے کو حضرت سلطان کہا جاتا ہے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کا خاندان سادات حسینی کا ایک شاخ ہے سادات کا یہ...