Who Is Samar Haroon Bilour, Daughter of Irfanullah Marwat son in law of Ghulam Ishaq Khan. غلام اسحاق خان 1915ء میں بنوں کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ پشاور یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ڈگری لینے کے بعد انڈین سول سروس میں شامل ہوئے۔ 1961ء میں واپڈا کے چیئرمین بنے۔ بھٹو نے اسے گورنر سٹیٹ بینک بنایا جبکہ بعد ازاں ضیاء الحق نے اسے وزیر خزانہ کا قلمدان تھما دیا۔ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ 1988ء میں ضیاء الحق کے انتقال کے بعد ملک کے قائم مقام صدر بنے اور بعد میں باقاعدہ صدر منتخب ہو گئے۔ صدر غلام اسحاق خان نے 1990 میں کرپشن کے الزام میں بے نظیر کی منتحب شدہ حکومت گرائی جبکہ 1993 میں نواز شریف حکومت کو بھی گھر بھیج دیا لیکن سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم سے قومی اسمبلی کو دوبارہ بحال کردیا، نواز شریف اور اسحاق خان کے درمیان اختلافات جب حد سے بڑھے تو آرمی چیف وحید کاکڑ نے دونوں کو گھر بھیج کر ملک میں نئے انتخابات کا علان کردیا۔ صدر غلام اسحاق خان کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، تیسری بیٹی کی شادی سندھ کے سابق وزیر عرفان اللہ خان مروت سے ہوئی جس کی بیٹی کا نام ثمر بلو...