Hammad Safi VS Iqbal Masih. Urdu Comparison Of Hamad Safi and Iqbal. ہم وہ قوم ہیں جو حقیقت و عمل کی بجائے تقریر و باتوں پر خوش و مطمین ہوتے ہیں تصویر نمبر 1: اِس تصویر میں ایک سیلکڈ موٹیویشنل اسپیکر حماد صافی ہیں۔ حماد صافی کے کریڈٹ میں سوائے رٹی رٹائی تقریر کرنے کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ موصوف سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے اور کچھ خاص اتالیق ملے جنہوں نے ان سے ان کا بچپن چھین کر انہیں ایک خاص لائن پر لگا دیا۔ حماد صافی کو ریاست کی مکمل اسپورٹ حاصل ہے اور اسے میڈیا چینلز اور جامعات میں بلایا جاتا ہےان کے کریڈٹ پر انسانیت یا پاکستان کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ تصویر نمبر 2: اِس تصویر میں موجود بچہ کم سن پاکستانی لیڈر اقبال مسیح ہے۔ یہ بچہ اپنے بچپن کے اوائل میں ہی قالین بننے والی ایک فیکٹری میں جبری مزدوری کیلئے فروخت ہو گیا۔ریاست نے اس کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ یہ بچہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تو ریاست کی پولیس نے اسے گرفتار کر کہ دوبارہ قلین ملز مالک سیٹھ حاجی خان کو دے دیا۔ اپنی ذاتی کوششوں سے یہ بچہ دوبارہ بھاگنے میں کامیاب ہوا اور کسی طرح بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کا حصہ بن گیا...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.