Making Outdoor Cooking Videos For Youtube Cooking Channel. By SM Bukhari ایک بہت ہی شیف خاتون ہیں۔ اپنا ککنگ چینل یوٹیوب اور دیگر فورمز پر چلاتی ہیں۔ میں ان سے شناسا نہیں تھا لہذا مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ کیا کام کرتی ہیں۔کچھ دن قبل انہوں نے مجھے کال کی اور بتایا کہ وہ سیر و سیاحت کی غرض سے جانا چاہتی ہیں لہذا میں اس سلسلے میں ان کی راہنمائی کر دوں ان کو میں مقامات کے نام، ان کے درمیاں فاصلے، ہوٹلز وغیرہ وغیرہ کی تفصیلات بتانے لگا تو بیچ میں بولیں " بخاری صاحب ان جگہوں پر لکڑی جلا کر کھانا پکایا جا سکتا ہے کیا ؟ "۔ میں نے عرض کی کہ محترمہ اس بابت میں کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ اس میں میرا کوئی ذاتی تجربہ تو نہیں ہے البتہ مجھے لگتا ہے کہ پکانا ممکن ہو سکتا ہے اس کے بعد پھر میں ٹوٹا ہوا سلسلہ کلام بحال کرتے ہوئے ان کو سکردو کے اطراف کے مقامات کی بابت انفارمیشن دینے لگا۔ ایک بار پھر وہ ٹوک کر بولیں " بخاری صاحب ! وہاں ہوا زیادہ تیز تو نہیں چلتی ؟ مجھے لگتا ہے باقاعدہ اینٹوں یا پتھروں سے ہر جگہ چولہا بنانا پڑے گا" ۔۔۔ اب یہ سن کر مجھے ہلکا سا غصہ بھی آیا کہ میں ان...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.