Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Tech Blogs

Digital Begging: The New Form of Begging on Social Media

Digital Begging: The New Form of Begging on Social Media In today's digital age, social media platforms like Facebook, Instagram, and Twitter have become a major part of our daily lives. They provide us with a platform to connect with friends and family, share our thoughts and experiences, and engage with the world in a whole new way. However, with the increasing use of social media, a new form of begging has emerged - digital begging. Digital begging is the act of asking for likes, shares, comments, or any other form of engagement on social media. It is often seen as a request for validation or attention, and it can take many forms such as asking for Facebook stars, asking for retweets, or even asking for followers. The problem with digital begging is that it can be perceived as a form of manipulation, and it can make the person doing the begging appear desperate or attention-seeking. It can also be seen as a sign of low self-esteem, and it can make the person doing the begging ap...

World Most Seen Picture. Most Viewed Wallpaper Bliss by Charles

World Most Seen Picture. Most Viewed Wallpaper Bliss by Photographer Charles O Rear 1996. دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر نہ کسی مصور نے تخلیق کی ہے، نہ کمپیوٹر پر بنائی گئی ہے، نہ کسی کرنسی نوٹ پر چھپی ہوئی ہے اور نہ کسی کتاب کا سرورق بنی ہے۔ اس تصویر کا نام 'بلس' ہے۔ بہت سے لوگ یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتے کہ کسی تصویر کو ایک ارب افراد پہچان سکتے ہیں۔ لیکن جب وہ خود اس تصویر کو دیکھتے ہیں تو تسلیم کیے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا۔ یہ تصویر امریکی فوٹوگرافر چارلز اورئیر نے جنوری 1998  میں کھینچی تھی۔ وہ کیلی فورنیا کے شہر سینٹ ہیلینا میں اپنے گھر سے ناپا ویلی جا رہے تھے جو سان فرانسسکو کے شمال میں واقع ہے۔ ان کا ارادہ اپنی گرل فرینڈ ڈیفنی سے ملنے کا تھا، جن سے بعد میں انھوں نے شادی کرلی۔ انھیں دنوں ایک طوفان وہاں سے گزرا تھا اور بارشوں کی وجہ سے موسم حسین اور منظر دلفریب تھا۔ سونوما ہائی وے سے گزرتے ہوئے چارلز کو ہریالی سے ڈھکی پہاڑی دکھائی دی اور انھوں نے گاڑی روک کر اپنے پرانے کیمرے سے چند تصاویر بنالیں۔ ان کے پاس مامیا آر زیڈ ...

Remove Tiktok App From Google And Apple Play Stores. Brenden Carr US Official. Pashto Tiktok

Remove Tiktok App From Google And Apple Play Stores. Brenden Carr US Official. Pashto Tiktok  د امريکا د مخابراتو د فيډرالي ادارې يوه مسئول برينډن کار له ګوګل او اپل شرکتونو غوښتي چې د امنيتي ملحوظاتو له امله ټک‌ټاک اپليکيشن له خپلو ايپ سټورونو ليرې کړي.  نوموړي پر ټوېټر ليکلي، ټک‌ټاک يوازې د ويډيوګانو يو ساده پلټ‌فورم نه دی بلکې د خپلو کاروونکو حسّاس معلومات راټولوي او د چين دولت ته يې سپاري Remove Tiktok App From Google And Apple Play Stores. Brenden Carr US Official. Pashto Tiktok  Brendan Carr, a commissioner of the United States Federal Communications Commission.  Remove Tiktok App From Google And Apple Play Stores. Brenden Carr US Official. Pashto Tiktok 

Metaverse Wedding. First Metaverse Wedding In UAE Explained In Urdu.

Metaverse Wedding. First Metaverse Wedding In UAE Explained In Urdu. May 19, 2022. متحدہ عرب امارات میں ایک طرف شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر ملک بھر میں چالیس روزہ سوگ اور ماتم ہے تو دوسری طرف میٹاورس ٹیکنالوجی کے مدد سے پہلی شادی کا جشن بھی منایا جارہا ہے فلورین اور لیز کی شادی خانہ ابادی حقیقی اور ڈیجیٹل ورچوول شادیوں کے ایک حسین امتزاج اور ایک تاریخی واقعہ ہے جہان میاں بیوی جسمانی طور ایک دوسرے سے دور لیکن جدید ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ہی ہال میں مہمانوں کے ساتھ اس انداز سے ایک دوسرے کے پاس تھے جو حقیقت کے عین قریب لگتا تھا جہاں نہ صرف مہمان شادی شدہ جوڑے کیساتھ فوٹوگرافی اور اٹوگراف لینے میں مست تھے بلکہ نکاح خوانی بھی عین فطری طریقے سے لگ رہی تھی Metaverse Wedding. First Metaverse Wedding In UAE Explained In Urdu. May 19, 2022. Florian Oghetto And Liz Nunez Metaverse Wedding In Dubai UAE. Urdu Report And Meaning Of Metaverse Wedding In UAE May 2022.  Metaverse ki Shadi Kesi Hoti

Riphah International University Notification on Valentine Day, 14 Feb, 2022.

 Riphah International University Notification on Valentine Day, 14 Feb, 2022. اس حکمنامے کا ترجمہ کرنے پر بھی اگر میری بخشش نہ ہوئی تو پھر کبھی نہیں ہو گی۔ بریکٹ میں لکھے گئے الفاظ محض تشریح کی نیت سے ڈالے گئے ہیں۔  خط کے اصلی جعلی ہونے کی تصدیق خود کر لیں لیکن رفاہ اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی والے کچھ ایسی ہی باتوں پر دل سے یقین رکھتے ہیں، اظہار کریں یا نہ کریں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی موضوع: ویلنٹائن ڈے کے قواعد و ضوابط (14 فروری 2022) پیارے طلبا و طالبات  جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ 14 فروری آ رہا ہے (ظالمو ، 14 فروری آ رہا ہے)۔ اس لیے، اس سال بھی (رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے والد محترم ادارے) بین الاقوامی اسلامی طبی کالج نے طالب علموں کے لیے پکے قواعد اور ضوابط کا اجرا کیا ہے جن کا مقصد طلبا و طالبات کو ایسی سرگرمیوں سے باز رکھنا ہے جن کی ہمارے دین میں ممانعت ہے اور جن کے باعث وہ غلط رستوں پر چل نکلتے ہیں۔  یاد رکھیے گا کہ مقررہ تاریخ پر (یعنی ویلنٹائن ڈے پر) ۔۔۔ -تمام طالبات جامعہ کے ڈریس کوڈ کے مطابق اپنا سر، گردن اور سینہ حجاب سے ...

Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy

 Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy 2022  کے سب سے مؤثر پاکستانی اوریجن شخص سے ملئے! گزشتہ دو ہفتوں سے سفر میں ہوں اور پاسپورٹ پر دس، گیارہ ٹھپے لگ چکے ہیں. مصروفیات کی وجہ سے ایک بہت بڑے بریک تھرو کے بارے میں نہیں لکھ پایا. اس موضوع پر دانش انصاری کی ایک دلچسپ تحریر پڑھئے. مجیب اعجاز سے میرا رابطہ بھی ہوا ہے. مزید تفصیل آنے والی ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے. عارف انیس  گزشتہ روز ’ایلون مسک‘ کی کمپنی’ٹیسلا‘ کی جانب سے دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کو اپنی گاڑی میں متعارف کروائے جانے سے متعلق لکھا، تو دوستوں کی جانب سے اس تحریر کو کافی پذیرائی ملی۔ ’جیمینائی‘ نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔خصوصی طور پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے تیار کردہ اس بیٹری سے متعلق مزید ریسرچ کی تو ایک انتہائی دلچسپ بات معلوم ہوئی۔ رواں برس دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والا یہ موجد اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے ’مجیب اعجاز‘ ہیں۔ جو امریکا میں ’ون نیکسٹ انرجی‘ (One Next energy) ک...

Samsung Mobile Assembly Unit In Pakistan. Urdu Tech Blog

 Samsung Mobile Assembly Unit In Pakistan. Urdu Tech Blog پاکستان میں سام سنگ کا موبائل اسمبلی یونٹ ایکٹو ہونے پہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ امید ہے جلد ہی مقامی طور پہ بننے والے فون بھی دستیاب ہونگے جو کہ ان سے بھی سستے ہونگے۔ اس اچیومنٹ کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں مزید ٹیکنالوجی اسمبلی یونٹ چالو ہونگے اور کثیر زرمبادلہ جو کہ پاکستانی باہر کے ممالک کو دے رہے تھے وہ مقامی سطح پہ ہی ورکرز میں تقسیم ہوگا۔ اس سے جہاں نئی نوکریاں دستیاب ہونگی وہیں سستے پراڈکٹس بھی میسر ہونگے۔ حکومت کو اس بات کی داد دینی چاہیے کہ ان کی سرپرستی میں پاکستانی انڈسٹری نے پہلے کے مقابلے میں بے تحاشہ ترقی کی،  جہاں کپڑے کی انڈسٹری اوپر گئی وہیں موبائل انڈسٹری اور ٹیک انڈسٹری اوپر جانا شروع ہوئی ہے۔ گو اس کے اثرات فوری نہیں آئیں گے مگر عالمی سطح پہ مہنگائی کی لہر میں بھی انڈسٹری اوپر جا رہی ہے اور یہاں مہنگائی کی وہ شرح نہیں جو اس وقت عالمی سطح پہ ہے ۔ حکومت کو اس پالیسی پہ بہت مبارکباد ۔ By Zaigham Qadeer. Galaxy A57s Made In Pakistan. Galaxy A52s 256 GB Prices In Pakistan. Samsung Mobiles Made In Pak...

First Computer Virus Developed By Two Pakistani Brothers. Basit Alvi & Amjad Alvi

 First Computer Virus Developed By Two Pakistani Brothers. Basit Alvi & Amjad Alvi دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس لاہور کے دو بھائیوں نے بنایا تھا  دہائیاں قبل ان 2 بھائیوں  باسط علوی اور امجد علوی  نے  دراصل سافٹ ویر پائریسی کے خلاف اپنی جنگ کا آغاز کیا تھا اور ان کا ہتھیار بنا ۔۔۔ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس۔ یہ 1986 کی بات ہے جب امریکا کی ڈیل وئیر یونیورسٹی کے طالبعلموں کو کمپیوٹر کے استعمال میں عجیب علامات کا سامنا ہوا، جیسے عارضی طور پر میموری ختم ہوجانا، سست ڈرائیو اور دیگر۔ اور اس کی وجہ دنیا کا پہلا پرسنل کمپیوٹر وائرس بنا جسے اب برین کے نام سے جانا جاتا ہے جو میموری کو تباہ کرنے کے ساتھ ہارڈ ڈرائیو کو سست اور بوٹ سیکٹر میں ایک مختصر کاپی رائٹ میسج چھپا دیتا۔   باسط علوی اور امجد علوی نے جب دنیا کا پہلا وائرس  تیار کیا تھا ان  کی عمریں اس وقت 17 اور 24 سال تھیں اور وہ لاہور میں کمپیوٹر کی دکان چلارہے تھے۔  جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے صارفین ان کے تحریر کردہ سافٹ وئیر کی غیر قانونی کاپیاں آگے بڑھا رہے ہیں تو انہوں نے جوابی وار کا فیصلہ کی...

James Web Space Telescope By NASA to get Info about Aliens.

James Web Space Telescope By NASA to get Info about Aliens. Urdu Story  آج انسانیت کا دن ہے۔ آج انسان نے آگ، بولی، لکھائی، پہیے،  پرنٹنگ مشین اور کمپیوٹر جتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آج انسان پورے پروٹوکول کے ساتھ اپنی اور ایلینز کی کھوج میں نکلا ہے۔ شام پانچ بجے ناسا نے دنیا کی سب سے جدید دوربین خلا میں بھیج دی، ہبل سپیس ٹیلی سکوپ کی جگہ لینے والی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ تیس سال میں تیار ہوئی ہے ، دس ارب ڈالر مالیت کی  یہ دوربین اب تک کی سب سے قیمتی خلائی مشین ہے   یہ لگ بھگ کائنات کے آغاز تک دیکھ سکتی ہے،  یہاں تک کہ پہلا ستارہ اور پہلی کہکشاں بھی، فرض کریں آج سے کروڑوں کلومیٹر دور کسی سیارے پر اگر زندگی ہوئی تو یہ دور بین اسے بھی دیکھ لے گی، نا صرف زندگی کو دیکھنے بلکہ یہ سیاروں اور ستاروں کے کیمیائی اجزا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، بالفرض اگر چند نوری سال یا چند سو نوری سال دور کسی ایلین لائف کا سراغ مل گیا تو انسان کیلیے ان سے رابطہ کرنا انہیں سمجھنا، کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ان سے اپنا دفاع کرنا یا انکے سیارے کے ریسورسز سے فائدہ اٹھانا ممکن ہو سکے گا...

Facebook As Platform, Our Dreams and Peace. Urdu Blog

 Facebook As Platform, Our Dreams and Peace فیس بک فیس بک ایسا پلیٹ فارم ہے  جہاں ہم تمام انسان رنگ ونسل  عمر اور عقیدے اور نظریے سے بالاتر ہو کر منسلک ہیں  یہ خواب  عظیم الشان خواب ہے جسے ہر عظیم ذہن نے سوچا  ہر رشی بدھ پیغمبر صوفی فنکار شاعر نے یہی خواب دیکھا ہے میں ایک معمولی آدمی ہوں  میرا بھی یہی خواب ہے معمولی آدمی کے ہوسکتا ہے خواب معمولی نہ ہوں! ریاست اور سیاست جنگ کے بہانے ڈھونڈتی ہے لیکن عام آدمی صرف روٹی اور سرسوں کا پھول  بچے کی ہنسی اور مسکراہٹیں ڈھونڈتا ہے ۔۔۔عام آدمی عزت کی روٹی ڈھونڈتا ہے  عام آدمی جنگ سے ڈرتا ہے کیونکہ جنگ سماج کا عرق چوس جاتا ہے صرف مجرم اور معذور بچتے ہیں  ہمیں جنگ فروشوں سے دور صرف حسن اور امن کی تلاش کرنی چاہیے  By Ajmal Saddiqi

Machines, Job Market, Technology And Future Jobs. Urdu Blog

  Machines, Job Market, Technology And Future Jobs. Urdu Blog.  سوال:- اب جبکہ ساری دُنیا میں مشینیں روزگار کو چھین لیں گی تو ہمیں کونسا ہُنر سیکھنا ہوگا؟  جواب:- ہمیں مشینوں کو کنٹرول کرنا سیکھنا ہوگا۔  مستقبل کی زیادہ تر نوکریاں مشینوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہونگیں۔ جس میں الگورتھم بنانے جیسے کمپیوٹر سائنس کے علم سے لیکر انکی نگرانی کرنے والے عملے کی نوکریاں پیدا ہونگیں۔ مجموعی طور پہ زیادہ تر نوکریاں ڈاٹا سائنس سے متلقہ ہونگیں جس میں ڈاٹا کس طرح کام کرتا ہے سے لیکر اس ڈاٹا سے کیا کام کرنا ہے تک شامل ہوگا۔  آج یہ پوسٹ لکھنے تک بوتلیں بنانے والی انڈسٹریوں سے لیکر کاریں بنانے والی انڈسٹری تک ہر جگہ اسی فیصد تک کام مشینوں نے سنبھال رکھا ہے۔ بس تھوڑا سا عملہ ان کی نگرانی پہ لگا ہوا ہے۔ یا پھر ان شعبوں میں جن میں مشینیں بالکل کام نہیں کر سکتی انسان کام کر رہی ہیں۔ مُستقبل قریب میں خود کار ٹرک تو روزگار کے ایک شعبے کو ختم کردیں گے۔ مگر اس کے نتیجے میں ان کی نگرانی کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کی نوکریاں پیدا ہونگیں۔ اس لئے اپنے بچوں کو یہ نا سکھائیں کہ انہوں نے ایک ہی شع...

Kravoe Mart Investment In Pakistani Apps. Start Up. Explained In Urdu

 Krave Mart Investment In Pakistani Apps. Start Up. Explained In Urdu  ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مر گئے، لٹ گئے، برباد ہو گئے۔ جبکہ باقی ساری دنیا عیش کر رہی ہے، ان کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے۔ اس لئے آپ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مثال دے رہا۔  امریکا میں اس وقت افراط زر کی شرح ساڑھے چھ  فیصد ہے۔ اور یہ بھی اوسط شرح ہے۔ وہاں کی بعض کمزور ریاستوں میں یہ شرح 8 فیصد تک بھی پہنچ رہی ہے۔ ہمیں یہ اپنی نسبت کم لگتی ہے مگر گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں برازیل اور ترکی کے بعد سب سے زیادہ تیزی سے افراط زر امریکا میں بڑھی ہے۔ وہاں کے عوام بدترین گرانی کی اس چکی میں اس بری طرح پس رہے ہیں کہ ان کی محاورتاً نہیں عملاً چیخیں نکل رہی ہیں۔ لیکن وہاں میں اور یہاں میں دو باتوں کا فرق ہے۔  ایک، وہاں وفاقی حکومت کو جو بھی مسائل اور پریشانیاں لاحق ہوں؛ وہاں کی خودمختار اور بااختیار ریاستی اور مقامی حکومتیں بڑی حد تک اپنا اپنا کام کر رہی ہیں۔   دوسری وجہ وہاں کے عوام کا رویہ ہے۔ انہیں بڑی اچھی طرح یہ معلوم ہے کہ یہ کیپیٹلزم ہے اور  بنیادی شہری سہولیات سے بڑھ ...

What are Starts Up? Business Idea in Urdu. Feasibility

 What Is a start up? Explained in Urdu. By Muhammad Ishfaq امریکا میں گروسریز سیکٹر میں گردن توڑ مقابلہ چل رہا ہے۔ نوبت ون ڈے ڈیلیوری سے اب پندرہ منٹ، بیس منٹ کے اندر ڈلیوری تک آن پہنچی ہے۔ اس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پہ بھی پڑ رہے ہیں۔  پاکستانی سٹارٹ اپ ائر لفٹ  Airlift Express  تیس منٹ میں ڈلیوری کا دعویٰ کرتا ہے۔ اور آج کی تازہ خبر یہ ہے کہ ایک بالکل نئے سٹارٹ اپ کریو مارٹ  Krave Mart  کو 6.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ پری سیڈ  Pre-Seed  راؤنڈ میں مل گئی ہے۔ کریو مارٹ کا وعدہ ہے کہ وہ دس منٹ میں گروسریز آپ کے گھر کی دہلیز تک پہنچائے گا۔  یہ اس سٹیج پہ کسی بھی پاکستانی سٹارٹ اپ میں اب تک سب سے زیادہ فنڈنگ ہے۔ کریو مارٹ اس وقت کراچی میں صرف ناظم آباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے بھی چند سلیکٹڈ ایریاز میں ڈلیور کر رہا ہے۔ کراچی سے باہر ان کی ون پیج ویب سائٹ دکھائی دے رہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے صرف ایم وی پی یعنی  Minimum Viable Product  تیار کر کے سوا ارب روپے کی فنڈنگ لے لی ہے، ماشاءاللہ۔   کچھ دن پہلے میں نے سٹارٹ ...

SpaceX program to take CO2 Out of Atmosphere. Urdu Info

 Elon Musk Tweet about SpaceX Program SpaceX program to take CO2 Out of Atmosphere. Urdu Info سپیس ایکس کے  CEO  ایلون مسک ماحول سے  Co2  یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کے لئے ایک پروگرام شروع کرنے والا ہے ۔۔ جو  co2  کو خلائی جہاز کی ایندھن کے طور پر استعمال کی جائے گی ۔۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس سے سرخ سیارے یعنی  Mars  کے ماحول میں کافی تبدیلی آئے گی  Pashto Times Tech Blog. Elon Musk Tweet about SpaceX Program SpaceX program to take CO2 Out of Atmosphere. Urdu Info

Health Card Update 2022. Sehat Card Complete Info In Urfu

 Sehat Card. National Identity Card Will be Your Health Card From 1st January 2022. Urdu Info about Insaf Health Card. صحت کارڈ  یکم جنوری سے آ پ کا شناختی کارڈ بطور صحت کارڈ تصور کیا جائے گا صحت کارڈ سے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں 1 ثانوی علاج  2 ترجیحی علاج (ثانوی علاج)  میں زچگی شامل ہے جس میں نارمل ڈیلیوری ، C سیکشن / آپریشن ، زچگی کی پیچیدگیاں ، پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ ، پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ ، نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ  اس میں داخلے سے ایک دن قبل  کی ادویات  اور ہسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں  (ترجیحی علاج میں شامل بیماریاں) امراض قلب کا علاج  ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج  حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا علاج  سڑک کے حادثے علاج  دل ، جگر ، گردے پھیپھڑوں کا علاج  یرقان کا علاج  کالے یرقان کا علاج  کینسر کا علاج ، اعصابی نظام کی جراحی، آخری درجے پر گردوں کی بیماری کا علاج ترجیحی علاج میں ہسپتال کے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔۔۔...

What Is Metaverse? Metaverse Explained In Urdu

What Is Metaverse? Metaverse Explained In Urdu. Metaverse Future. Urdu Blog about Metaverse Technology.  میٹاورس ایک انہونی دنیا کریفٹوں یا بلاک چین ٹیکنالوجی کے  جاننے والوں کیلئے یہ ایک عام سا  نام ہے جو موجودہ وقت میں  ایک ہایف اور تیزی سے  اپنے لیے ماحول بنا رہا  ہے۔کافی حد تک کچھ مشہور ٹیکنالوجی ((کرنسی۔۔یاد رہے بلاک چین ایک ٹیکنالوجی ہے نکہ کرنسیاں یہ ایک عام  غلط فہمی ہے) کو ٹکر دینے کی کوشش کی ہے۔۔جو کامیاب ہوکر ایک قابل ذکر اہمیت لی ہے۔لیکن مستقبل قریب میں  میٹاورس آن لائن  دنیا میں  ڈی سینٹرالیزڈ اور سینٹرالیزڈ پلیٹ فارمز  پر ایک نئ اتحاز رچانے کیلیے پوری طرح تیار ہے۔جو دنیا کے اکثریت کو قابل داد تجربے سے متعارف کرا دیگا۔ یاد رہے اب جو  نئ یا پرانی میٹاورس پراجیکٹ لانچ ہو رہی ہے اور ہر داعوے کی بنیاد یا تو  فراڈ ہے یا کم سچائ پر مبنی ہوتا ہے۔اور اس بھول بھلیاں میں انوسٹر اپنے بے وقوفیاں کی وجہ سے اپنے سرمائے سے ہاتھ دھو بیھٹتے ہے اور رہی سہی کثر مارک ذگر برگ نے پوری کی اور  اس کے ایناونسمنٹ کیساتھ ہی ایک بھو...

Making Outdoor Cooking Videos For Youtube Channel. Urdu blog

 Making Outdoor Cooking Videos For Youtube Cooking Channel. By SM Bukhari ایک بہت ہی شیف خاتون ہیں۔ اپنا ککنگ چینل یوٹیوب اور دیگر فورمز پر چلاتی ہیں۔ میں ان سے شناسا نہیں تھا لہذا مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ کیا کام کرتی ہیں۔کچھ دن قبل انہوں نے مجھے کال کی اور بتایا کہ وہ سیر و سیاحت کی غرض سے جانا چاہتی ہیں لہذا میں اس سلسلے میں ان کی راہنمائی کر دوں ان کو میں مقامات کے نام، ان کے درمیاں فاصلے، ہوٹلز وغیرہ وغیرہ کی تفصیلات بتانے لگا تو بیچ میں بولیں " بخاری صاحب ان جگہوں پر لکڑی جلا کر کھانا پکایا جا سکتا ہے کیا ؟ "۔ میں نے عرض کی کہ محترمہ اس بابت میں کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ اس میں میرا کوئی ذاتی تجربہ تو نہیں ہے البتہ مجھے لگتا ہے کہ پکانا ممکن ہو سکتا ہے اس کے بعد پھر میں ٹوٹا ہوا سلسلہ کلام بحال کرتے ہوئے ان کو سکردو کے اطراف کے مقامات کی بابت انفارمیشن دینے لگا۔ ایک بار پھر وہ ٹوک کر بولیں " بخاری صاحب ! وہاں ہوا زیادہ تیز تو نہیں چلتی ؟ مجھے لگتا ہے باقاعدہ اینٹوں یا پتھروں سے ہر جگہ چولہا بنانا پڑے گا" ۔۔۔ اب یہ سن کر مجھے ہلکا سا غصہ بھی آیا کہ میں ان...

New Update From WhatsApp. New Disappearing Messages Option by Default. 2021

 WhatsApp New Feature Of Disappearing Messages Explained In Urdu. META CEO Mark Zuckerberg Updated about New Disappearing Feature Introduced in WhatsApp Chat. واٹس ایپ کا نیا فیچر اب اگر اپ چاہے  ایک مقررہ وقت کے بعد اپکے بھیجےگئے پیغامات (  ٹیکسٹ، اڈیو) خودکار انداز یعنی خودبخود ڈیلیٹ یا غائب ہوجائے گے واٹس ایپ کے زریعے بھیجے گئے پیغامات کے خود بخود غائب اور ڈیلیٹ ہونے کے لئے اپ معیاد کا انتخاب خود کرسکتے ہیں. اپ چاہے تو چوبیس گھنٹے، ایک ہفتہ یا تین مہینوں کی اپشن منتخب کر سکتے ہیں اور اپ کے منتخب کردہ میعاد کے بعد اپ کے تمام پیغامات غائب ہونگے  باالفاظ دیگر اپ نے اگر سیٹنگ میں ایک ہفتے کا میعاد کا انتخاب کیا ہے تو اپ کے دوست سپنہ کو اپکا بھیجا گیا میسج ٹیک سات دن بعد چیٹ روم یا چیٹ بکس سے خودبخود غائب ہوجائے گا How To Enable Or Disable WhatsApp Disappearing Messages?  اپ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو سکرین شاٹ میں دیئے گئے طریقے کو بروئے کار لاکر منتخب کرسکتے ہیں تصویر پر کلک کرکے طریقہ کار کو اسانی سے پڑھ سکتے ہیں How To Set New Disappearing Messages Option? Wha...

Who Were Neanderthals? Explained In Urdu.

 Neanderthal. Who Were Neanderthals? Explained In Urdu. ایک آرٹسٹ کی نظر میں ہمارے نزدیکی کزن نینڈرتہال اس طرح نظر آتے تھے Neanderthal Explained In Urdu. Who Were Neanderthals and Homo Erectus? نینڈرتھال کون تھے؟ یا نینڈرتھال کیا ہے؟  نینڈرتہال جو کہ انسانوں کی ایک نوع تھی آج سے تیس ہزار سال پہلے موجود تھی ، انہوں نے تقریباً چار لاکھ سال کا ارتقائ سفر گزارا ۔موجودہ  انسانوں سے تعلق رکھا اور ہم اب بھی ان کا جینیاتی کوڈ اپنے جسموں میں لیے پھر رہے ہیں۔ موجودہ انسانوں کیساتھ تقریباً دو لاکھ سال تک اکھٹے رہے، آج بھی تقریباً دس فیصد ہماری جینز ان سے ہی آئ ہیں  ہمارے مقابلے میں ان کا دماغ بڑا تھا اور وہ ہماری نسبت طاقتور بھی تھے۔ وہ ہم سے ایک لاکھ سال پہلے سے کرہ ارض پر موجود تھے، ہماری آمد ان کے بعد ہوئ۔ موجودہ انسان اور نینڈرتہال ایک ہی اجداد رکھتے تھے جس کا نام ہومو ایرکٹس تھا جو کہ انیس لاکھ سال پہلے نمودار ہوئے تھے  یہ تینوں انواع تقریباً ڈیڑھ لاکھ سال اکھٹی رہی ہیں۔ ہومو ایرکٹس افریقہ سے نکل کر یورپ میں آباد ہوئے۔ سفید رنگ اور نیلی آنکھیں صرف آٹھ ہزار سال پہلے نم...

Robots Learning Process. Robotic Learning

 Machine Learning Or Robot Learning. A short Urdu Story By Mubashir Zaidi. ’’کیا آپ روبوٹس کو لیکچر دے سکتے ہیں؟‘‘ وائس چانسلر نے پوچھا۔ ’’جی ہاں۔‘‘ میں نے جواب دیا۔ مجھے یونیورسٹی میں ملازمت مل گئی۔ روبوٹس اچھے طالب علم تھے۔ جو میں بولتا، وہ ریکارڈ کر لیتے۔ بلیک بورڈ پر میری تحریر اسکین کر لیتے۔ امتحان میں ٹھیک ٹھیک جواب دیتے۔ ایک دن ایک روبوٹ غیر حاضر ہوا۔ مجھے تشویش ہوئی۔ میں نے ایڈمن آفس جا کر بتایا۔ ’’روبوٹ اے ون آج نہیں آیا۔‘‘ جواب ملا، ’’اس کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی لگ گئی ہے۔ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس نے سوچنا شروع کر دیا تھا۔‘‘ مبشر علی زیدی Pashto Times, Learning Robots, Learning Machines, Machine Learning and Thinking. Urdu blog about Machine Learning.